ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں آج عام آدمی پارٹی (عآپ) کے رہنما اور رکن پالیمان سنجے سنگھ پہنچے۔ وہ مظفر نگر کے روڈکی روڈ پر ایک بینکٹ ہال میں ورکز کانفرنس میں پہنچے تھے۔ بعد ازاں پریس کانفرنس کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یوگی حکومت کی ذہنیت دلت مخالف ہے۔ یوگی حکومت کو اپنے عہدے پر فائز رہنے کا کوئی حق نہیں ہے اور انہیں اپنے عہدے سے استعفی دے دینا چاہیے۔
مسٹر سنجے سنگھ نے کہا کہ یوگی حکومت ہاتھرس کنبے کو سازش میں پھسانے میں مصروف ہے اور یوگی حکومت یہ کہہ رہی ہے کہ ہاتھرس میں لڑکی کے ساتھ کوئی زیادتی نہیں ہوئی ہے۔ لیکن ہاتھرس میں لڑکی نے انتقال سے قبل جنسی زیادتی کرنے والوں کے نام بھی بتائے تھے۔ اس کے باوجود بھی یوگی حکومت یہ ثابت کرنے میں مصروف ہے کہ ہاتھرس میں لڑکی سے جنسی زیادتی نہیں ہوئی ہے۔ 22 ستمبر کو جواہر لال نہرو میڈیکل کالج نے ہاتھرس کی بیٹی کی جنسی زیادتی کی تصدیق کی تھی۔ لیکن پھر بھی حکومت ملزمین کو بچانے میں مصروف ہے۔
مزید پڑھیں: مظفر حنفی کے انتقال پُرملال پر بی ایچ یو میں تعزیتی نشست
انہوں نے مزید کہا کہ یہ جو مرکزی حکومت تین زرعی قانون لیکر آئی ہے اس کی عام آدمی پارٹی مخالفت کرتی ہے اور کرتی رہے گی۔ آج یہاں ہم اس قانون کے خلاف پارٹی ورکز اور عہدیداروں کے ساتھ آگے کا پلان بنائیں گے۔