ETV Bharat / state

یوگی آدتیہ ناتھ کے والد دہلی ایمس میں داخل - یوگی آدتیہ ناتھ کے والد آنند بیمار

یوگی آدتیہ ناتھ کے والد آنند سنگھ بشٹ کو تشویشناک حالت میں دہلی ایمس میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں ان کا علاج چل رہا ہے۔ انہیں معدے کی تکلیف ہے، ڈاکٹر ان کا علاج کر رہے ہیں، ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

cm yogi father admitted in delhi aiims
یوگی آدتیہ ناتھ کے والد دہلی ایمس میں داخل
author img

By

Published : Apr 20, 2020, 10:05 AM IST

وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے والد آنند سنگھ بشٹ کی طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے انہیں تشویشناک حالت میں ایمس دہلی میں داخل کرایا گیا ہے۔

حکومت کے اعلی عہدیداروں کے مطابق ان کی حالت تشویشناک ہے اور وہ ایمس میں لائف سپورٹ سسٹم پر ہیں۔ جگر سے متعلقہ پریشانیوں کی وجہ سے وہ پچھلے کچھ دنوں سے ایمس میں داخل ہیں اور ان کا علاج چل رہا ہے۔

cm yogi father admitted in delhi aiims
یوگی آدتیہ ناتھ کے والد دہلی ایمس میں داخل

اترپردیش کے ایڈیشنل چیف سکریٹری ہوم اینڈ انفارمیشن اونیش اوستھی نے دیر رات ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کو فون پر بتایا کہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے والد آنند سنگھ بشت فی الحال دہلی ایمس میں داخل ہیں اور لائف سپورٹ سسٹم پر ہیں۔

ایمس کے سینیئر ڈاکٹرز مستقل طور پر ان کی صحت کا خیال رکھ رہے ہیں اور ان کا علاج کر رہے ہیں۔ محکمہ گیسٹروولوجی کے ڈاکٹر ان کا علاج کر رہے ہیں، لیکن ان کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.