ETV Bharat / state

اترپردیش: سنی سینٹرل وقف بورڈ انتخابات کیلئے ووٹر لسٹ شائع

الہ آباد ہائی کورٹ نے اترپردیش سنی سینٹرل وقف بورڈ کی مدت کار میں توسیع کو منسوخ کرتے ہوئے 28 فروری 2021 تک نئے بورڈ کی تشکیل کا حکم دیا تھا۔ وقف بورڈ کے انتخابی عمل کا آغاز ہو گیا ہے اور ووٹر لسٹ نوٹس بورڈ پر شائع کر دی گئی ہے۔

Central Waqf Board Elections
Central Waqf Board Elections
author img

By

Published : Feb 25, 2021, 11:00 PM IST

اتر پردیش سنی سینٹرل وقف بورڈ کے چیئرمین زفر احمد فاروقی کو 6 ماہ کے لیے دو بارہ ایکسٹینشن دیا گیا تھا۔ اس کے خلاف الہ آباد ہائی کورٹ میں درخواست دی گئی تھی جس پر کورٹ نے 28 فروری 2021 تک نئے بورڈ کی تشکیل کا حکم دیا۔

واضح رہے کہ سنی سینٹرل وقف بورڈ میں 8 عہدوں کے لیے الیکشن ہونا ہے۔ ان میں دو سنی فرقہ کے رکن پارلیمان، دو ارکان اسمبلی، دو بار کونسل اور دو متولی کے ممبران شامل ہیں۔ اس کے بعد حکومت کی جانب سے تین ممبران نامزد کئے جائیں گے۔ اس طرح کل 11 ممبران چیئرمین کا انتخاب کریں گے۔

شائع کردہ فہرست میں متولی کوٹہ سے 592، رکن اسمبلی کوٹے سے 31، رکن پارلیمان کوٹے سے 7 اور بار کونسل کوٹے سے صرف دو ہیں۔

پرنسپل سکریٹری بی ایل مینا نے 10 فروری کو نوٹیفکیشن جاری کر دیا تھا جس کے مطابق 11 فروری سے 24 فروری تک ووٹر لسٹ تیار کی گئی اور 25 فروری کو ووٹر لسٹ نوٹس بورڈ پر شائع کر دی گئی ہے۔ اب 26 سے 28 فروری تک اعتراض و تصفیہ صبح 11 بجے سے شام 5 بجے تک درج کی جا سکتی ہیں۔

اس کے بعد 3 مارچ کو حتمی ووٹر لسٹ جاری کر دی جائے گی۔ 4 مارچ کو پرچہ نامزدگی داخل جائیں گے جبکہ نام واپسی کی تاریخ 5 مارچ ہے۔ 6 مارچ کو امیدواروں کی فہرست شائع کی جائے گی اور اسی دن نتائج کا اعلان بھی کر دیا جائے گا۔

اترپردیش سنی سینٹرل وقف بورڈ کے انتخابات کے لیے شیو کانت دیویدی کو الیکشن آفیسر نامزد کیا گیا ہے۔

الہ آباد ہائی کورٹ نے پرنسپل سکریٹری کو 28 فروری تک ایڈمنسٹریٹر مقرر کرتے ہوئے 28 فروری تک وقف بورڈ کے انتخابات کروا کے چارج دینے کا حکم دیا تھا لیکن نوٹیفکیشن کے مطابق 6 مارچ کو نئے چیئرمین کا انتخاب ہو پائے گا۔

واضح رہے کہ سنی سینٹرل وقف بورڈ کے چیئرمین زفر احمد فاروقی لمبے عرصے سے وقف بورڈ میں چئیرمین ہیں۔ مایاوتی حکومت میں چئیرمین کا عہدہ حاصل کرنے والے زفر احمد فاروقی اکھیلیش یادو حکومت میں بھی اس عہدے پر فائز تھے اور اب بی جے پی حکومت میں بھی انہیں دو بار ایکسٹینشن دیا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.