اس دوران بڑی تعداد میں نجی کمپنیوں کی دوائیں برآمد کی گئیں، جس کے بعد جن اوشدھی کیندر کو سیز کر دیا گیا ہے۔
دراصل بارہ بنکی ڈرگ اینڈ کیمیسٹ ایسوسی ایشن کو طویل عرصے سے نجی کمپنیوں کی ادویات بیچے جانے کی شکایت مل رہی تھیں۔ جن اوشدھی کیندر پر صرف حکومت کی طرف سے فراہم کی جانے والی ادویات کے فروخت کی ہی اجازت ہے۔
اس شکایت پر ڈرگس ایڈمنسٹریشن نے چھاپے ماری کی۔ اس دوران ملٹی وٹامن دواؤں سمیت متعدد دوائیں برآمد کی گئیں۔
شروعات میں ڈرگس ایڈمنسٹریشن نے معاملے پر لیپا پوتی کرنے کی کوشش کی، لیکن ڈرگ اینڈ کیمسٹ ایسوسی ایشن کی مستعدی کے بعد انہوں نے جن اوشدھی کیندر سیز کر دیا۔
اس دوران جن اوشدھی کیندر کے ذمے دار کسی طرح کے کوئی کاغزات بھی مہیہ نہیں کرا سکے۔