ETV Bharat / state

Uttar Pradesh Assembly یوپی اسمبلی میں عبدالصمد سمیت پانچ پولیس اہلکاروں کو ایک دن قید کی سزا - لکھنؤ اردو نیوز

اترپردیش اسمبلی میں 19 برس پرانے معاملے میں پولیس افسر عبدالصمد سمیت پانچ پولیس اہلکاروں کو ایک دن قید کی سزا سنائی گئی۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Mar 4, 2023, 6:59 AM IST

یوپی اسمبلی میں عبدالصمد سمیت پانچ پولیس اہلکار کو ایک دن قید کی سزا

لکھنؤ: اترپردیش اسمبلی میں خصوصی اختیارات کی توہین کرنے کے جرم میں 19 برس قدیم معاملے میں اس وقت کے پولیس افسر عبدالصمد سمیت 5 پولیس اہلکاروں کو ایک دن قید کی سزا سنائی گئی اسمبلی کے صدر ستیش مہانہ نے حکم دیتے ہوئے کہا کہ یہ برسوں تک نظیر ثابت ہوگا۔ انہوں نے اسمبلی کو عدالت میں تبدیل کرنے کا حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ آئین ہند میں عدلیہ اور پارلیمان کو خصوصی مراعات حاصل ہیں جس کے تحت اسمبلی کو عدالت میں تبدیل کیا جاتا ہے اور پولیس اہلکاروں کو سزا سنائی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Umesh Pal Murder Case انتظامیہ کی جانب سے مکان کی مسماری کے بعد صحافی ظفر احمد نے ویڈیو جاری کی

واضح رہے کہ 19 برس قدیم معاملے میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن اسمبلی سلیل بشنوئی کانپور دیہات میں بجلی کے مسائل پر احتجاجی مظاہرے پر تھے اسی دوران ان کو پولیس اہلکاروں کے ذریعے پیٹ پیٹ کر زخمی کر دیا گیا تھا یا اس حوالے سے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جس نے اسمبلی کے صدر کو رپورٹ سپرد کی اس کے بعد یوگی سرکار میں وزیر سریش خنہ نے تجویز پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ مجرم پولیس اہلکاروں کی سزا پر غور کیا جائے اس کے بعد اسمبلی کے صدر نے مارشل کو حکم دیتے ہوئے کہا کہ ان سبھی پولیس اہلکاروں کو اسمبلی کے حوالات میں ایک دن کے قید کے لیے بند کیا جائے ۔ حوالات میں کسی بھی قسم کا استحصال نہیں کیا جائے گا۔ اس وقت حزب اختلاف کے سیاسی رہنما و سماجوادی پارٹی کے تمام اراکین اسمبلی سے واک آؤٹ کردیا تھا۔ سماجوادی پارٹی کے ایم ایل اے کا کہنا ہے کہ عبد الصمد ملازمت سے سبکدوش ہو گئے ہیں وہ اس عمر کو پہنچ گئے تھے ان کو معاف کر دیا جانا چاہیے تھا انھوں نے ان سے معافی بھی مانگی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.