جونپور ووٹرز کی رائے
اتر پردیش کے ضلع جونپور میں میں کُل 9 اسمبلی نشستوں پر ووٹنگ جاری ہے جس میں تقریباً 35 لاکھ رائے دہندگان اپنا حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔ ان 9 اسمبلی حلقوں میں کل 3948 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔
اس دوران ای ٹی وی نے بھارت نے پولنگ بوتھ سے رائے دہندگان سے گفتگو کی۔
شاہ گنج اسمبلی حلقہ کے موضع اشرف پور اسرہٹہ کے بوتھ کے ووٹرز نے بتایا کہ اس مرتبہ وہ تبدیلی چاہتے ہیں۔ لوگ پریشان ہیں بیروزگاری عام ہے، سڑکیں خراب ہیں اور انہی تمام باتوں کو ذہن میں رکھ کر ووٹ دے رہے ہیں۔
وہیں نوجوانوں کا کہنا ہے کہ حکومت کسی کی بھی بنے اس کے پاس نوجوانوں کی تعلیم اور انہیں روزگار مہیا کرانے کی یوجنائیں ہوں۔
جونپور کی 9 اسمبلی نشستوں کی ووٹنگ فیصد کی بات کریں تو ایک بجے تک شاہ گنج اسمبلی حلقہ میں 39.16 فیصد، جونپور صدر 37.1 فیصد، ملہنی 37.75 فیصد،منگرا بادشاہ پور 32.75 فیصد، مچھلی شہر 38 فیصد، مڑیاہو 36.80 فیصد، ظفر آباد 34 فیصد، کیراکت 39.66 فیصد اور بدلا پور میں 37.16 فیصد پولنگ ہو ئی ہے۔