ETV Bharat / state

UP ATS Action in Deoband: دیوبند میں اے ٹی ایس کی کارروائی، تین مشتبہ افراد حراست میں - دیوبند علاقہ میں اتر پردیش اے ٹی ایس نے کارروائی

سہارنپور کے دیوبند علاقہ میں اتر پردیش اے ٹی ایس نے کارروائی کرتے ہوئے تین مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے۔ UP ATS Detain Three Suspects

UP ATS Action in Deoband
UP ATS Action in Deoband
author img

By

Published : Mar 12, 2022, 7:42 PM IST

اتر پردیش اے ٹی ایس Uttar Pradesh anti terrorism squad نے دوپہر تقریباً ایک بجے دارالعلوم چوک پر واقع ایک پرائیویٹ ہاسٹل میں کارروائی کرتے ہوئے تین مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ مذکورہ تینوں افراد برما اور بنگلہ دیش کے شہری ہیں، جو یہاں دارالعلوم چوک پر واقع ایک پرائیویٹ بلڈنگ 'نجمی منزل' میں کرائے کے کمرے میں رہائش پذیر تھے۔

مقامی پولیس نے اے ٹی ایس کی اس کاروائی کی تصدیق تو کی ہے لیکن یہ نہیں بتایا کہ کن لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے اور کن وجوہات پر انہیں اے ٹی ایس اپنے ساتھ لے کر گئی ہے۔

علاقے میں اس طرح کی بھی چہ میگوئیاں ہو رہی ہیں کہ مذکورہ مشتبہ افراد یہاں کسی مدرسے میں دینی تعلیم حاصل کر رہے تھے اور وہ بغیر ویزہ اور پاسپورٹ کے غیر قانونی طریقے سے رہ رہے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.