ETV Bharat / state

مہوبا: تھانہ پر پتھراؤ، دو پولیس اہلکار زخمی - مہوبا میں تھانہ پر ہنگامہ

ریاست اترپردیش کے مہوبا میں منگل کی رات بجلی کٹ جانے پر مشتعل گاؤں والوں نے ہنگامہ برپا کردیا اور پولیس پر پتھراؤ کیا۔ گاؤں والوں نے پولیس اسٹیشن کے قریب موجود گاڑیوں میں توڑ پھوڑ بھی کی۔

مہوبا: تھانہ پر پتھراؤ میں دو پولیس اہلکار سمیت تین زخمی

author img

By

Published : Jun 3, 2020, 8:01 PM IST

ریاست اترپردیش کے مہوبا میں منگل کی رات بجلی کٹ جانے پر مشتعل گاؤں والوں نے ہنگامہ برپا کردیا اور پولیس پر پتھراؤ کیا۔ گاؤں والوں نے پولیس اسٹیشن کے قریب موجود گاڑیوں میں توڑ پھوڑ بھی کی۔

اس معاملے کو لے کر ابھی تک پولیس نے پانچ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

اس معاملے پر مہوبا پولیس سپرنٹنڈنٹ نے کہا کہ 'طوفان کی وجہ سے گزشتہ پانچ دنوں سے بجلی نہیں ہے۔ محکمہ بجلی کا عملہ جونیئر انجینئر کی موجودگی میں کام کر رہا تھا۔ اسی دوران ایک شخص اسے گالی دینے لگا۔ پولیس کو دیکھ کر ملزم نے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن پولیس نے اسے پکڑ لیا اور اسے تھانے لایا گیا۔'

اسی دوران مقامی لوگوں نے ہنگامہ آرائی شروع کردی اور تھانہ پر پتھراؤ کرنے لگے۔

پتھراؤ کے دوران دو پولیس اہلکار سمیت ایک جونیئر انجینئر زخمی ہوا ہے۔ زخمیوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔

پولیس نے اب تک پانچ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کارروائی کی جا رہی ہے۔

فی الحال پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.