چوری چورا سانحہ کی صد سالہ تقریب دیگر اضلاع کی طرح ضلع بارہ بنکی میں بھی آج منائی جارہی ہے۔ اس موقع پر ضلع میں واقع سبھی 'شہید میموریل' مقامات پر شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
شہید میموریل پر مختلف ثقافتی پروگرامز کا اہتمام کیا گیا، اور شہداء کے اہلخانہ کو اعزاز سے نوازا گیا۔
واضح رہے کہ 4 فروری 1921 میں ضلع گورکھپور کے چوری چورا میں مجاہدین آزادی نے انگریزوں کے ظلم سے پریشان ہوکر تھانہ میں آگ لگا دی تھی۔ حکومت کی ہدایت پر اس واقعہ کے سو برس مکمل ہونے پر پورے ملک میں تقریب کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔
بارہ بنکی میں سب سے پہلے شہید میموریل کے سامنے وندے ماترم گاکر شہداء کو سلامی دی گئی۔ اس کے بعد مختلف ثقافتی پروگرامز کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر انچارج دارہ سنگھ چوہان نے چوری چورا سانحہ کی صد سالہ تقریب کو اتنے بڑے پیمانے پر منائے جانے کے لیے وزیراعظم نریندر مودی اور وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کا شکریہ ادا کیا۔