چیف الیکٹرول آفیسر ایل وینکٹیشور لو نے صحافیوں سے بات چیت کے دوران کہا کہ سبھی حلقوں میں بنا کسی فسادات کے ووٹنگ مکمل ہو، اس کے لیے پہلے سے ساری تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
اتر پردیش کے 11 اضلاع کے 13 لوک سبھا حلقوں میں کل پولر کی تعداد 2 کروڑ 36 لاکھ 38 ہزار 798 ہے۔
جن میں سے مرد کی تعداد 1 کروڑ 28 لاکھ 18 ہزار 440، خواتین کی تعداد 1 کروڑ 8 لاکھ 18 ہزار 931 اور تھرڈ جینڈر کی تعداد 1426 ہے۔
اس کے علاوہ جو سب سے اہم مسئلہ آج کے کانفرنس میں رہا ہے، وہ چیف الیکٹورل آفیسر ایل وینکٹیشور لو نے اس بات کو تسلیم کیا ہے کہ تمام جدوجہد اور اور بیداری مہم چلانے کے باوجود عام انتخابات 2019 میں 2014 کے مقابلے زیادہ ووٹنگ نہیں دیکھنے کو ملی، جس وجہ سے انہوں نے مایوسی کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے اور مختلف تنظیموں نے عوام کو بیدار کرنے کے لیے گاؤں، شہر، اسکول، کالجوں میں ہر جگہ مہم چلایا، لیکن شاید ہم اتنی ایمانداری سے کام نہیں کر پائے یا عوام پر اپنا اثر نہیں چھوڑ پائیں۔
ایل وینکٹیشور لو نے کہا کہ جس طرح سے ابھی 60 فیصد لوگوں نے ووٹنگ کی ہے، ویسے ہی باقی کے 40 فیصد لوگوں کو بھی اس بات کا خیال رکھنا چاہیے کہ جمہوریت کی مضبوطی کے لیے اور ملک میں بہتر حکومت کے لیے ووٹنگ کرنا یقینی بنائیں۔
چیف الیکٹورل آفیسر نے کہا کہ 'اگر کسی کو لگتا ہے کہ موجودہ امیدواروں میں سے ایک بھی اس لائق نہیں کہ انہیں ووٹ دیا جائے، لہذا انہیں "نوٹا" کا استعمال کرنا چاہیے تاکہ مختلف پارٹی کے امیدواروں کو یہ احساس ہو کہ ہم عوام کیوں پسند نہیں کر رہی؟ اس سے یہ فائدہ ہوگا کہ وہ عوام کی پریشانیوں کو دور کرنے کی کوشش کریں گے'۔