انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں اوقاف کی بہت ساری زمین جائیداد پر ناجائز لوگ قابض ہیں۔ جس وجہ سے حق دار لوگوں کو حق نہیں مل پا رہا ہے۔
اس سے نمٹنے کے لئے مرکزی حکومت نے اوقاف کے زمین جائیداد کا 'جی آئی ایس میپنگ' کا فیصلہ کیا ہے۔
اترپردیش وقف بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سید محمد شعیب نے ای ٹی وی بھارت سے بات سے خصوصی بات چیت کے دوران بتایا کہ مرکزی حکومت نے ملک بھر کے اوقاف کی پیمائش کرانے کے لیے جی پی ایس اور جی آئی ایس میپنگ سسٹم کا حکم جاری کردیا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ جی آئی ایس (جو گرافیکل انفارمیشن سسٹم) اس کے تحت اوقاف کی مساجد ہوں، خانقاہ ہو، قبرستان ہو یا کوئی دوسری زمین ہو اس کی پوری میپنگ کی جاسکے گی۔
اگر آئندہ دس سالوں میں اوقاف کی زمین پر کیسی نے اور کہیں پر بھی ناجائز قبضہ کر لیا ہے، تو اس کی معلومات وقف بورڈ کو ہوجائے گی۔
اس سے یہ فائدہ ہوگا کہ جو لوگ ابھی تک ناجائز قبضہ کیے ہوئے ہیں۔ انہیں اس قبضے سے ہٹانا آسان ہو جائے گا۔
اتر پردیش میں جی آئی ایس میپنگ کے لئے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ریموٹ سینسنگ ڈیپارٹمنٹ کو ذمےداری دی گئی ہے۔