ETV Bharat / state

Urs e Hamidi Bareilly Shareef: بریلی میں درگاہ اعلیٰ حضرت پر عرس حمیدی کا انعقاد - Bareilly urs news

اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خاں بریلوی کے بڑے صاحب زادے حُجّتہ الاسلام مفتی حامد رضا خاں کا 81 واں عرس حامدی Urs-e Hamidi - Bareilly Shareef درگاہ کے احاطے میں گزشتہ شب منایا گیا۔

بریلی میں درگاہ اعلیٰ حضرت پر عرس حمیدی کا انعقاد

author img

By

Published : Dec 25, 2021, 5:30 PM IST

اترپردیش کے ضلع بریلی میں اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خاں بریلوی کے بڑے صاحب زادے حُجّتہ الاسلام مفتی حامد رضا خاں کا 81 واں عرس حامدی درگاہ Urs e Hamidi Bareilly Shareef کے احاطے میں منایا گیا۔

اس موقع پر اعلیٰ حضرت Dargah-e-Aalahazrat Bareilly Sharif کے دست مبارک سے قائم کردہ مدرسہ منظرالاسلام کے کل 125 طلبہ کو ڈگریاں درگاہ کے مہتمم حضرت مولانا سبحان رضا خان (سبحانی میاں) کے دست مبارک سے تقسیم کی گئیں۔

درگاہ کے احاطے میں تمام پروگرام درگاہ کے سربراہ حضرت سبحانی میاں کی سرپرستی اور مفتی احسن رضا قادری (احسن میاں) کے رہنمائی میں منعقد ہوئی۔

اس ضمن میں میڈیا انچارج ناصر قریشی نے بتایا کہ عرس حامدی کا آغاز بعد نماز فجر قرآن خوانی سے ہوا۔ صبح کو ختم بخاری شریف کی محفل درگاہ کے سرپرست حضرت مولانا سبحان رضا خاں (سبحانی میاں) کی صدرات میں منعقد ہوئی۔

مدرسہ منظر الاسلام کے صدر مفتی عاقل رضوی نے مدرسہ کے تمام فراغت پانے والے طلباء کو بخاری شریف Bukhari Sharif کی آخری حدیث کا درس دیا۔ صبح 10 بج کر 40 منٹ پر حضرت جیلانی میاں کے قل شریف کی رسم ادا کی گئی۔ رات میں محفل کا آغاز تلاوت قرآن سے کیا گیا۔ بعد ازیں ملک کی مختلف ریاستوں سے آئے علماء نے خطاب کیا۔ حُجّتہ الاسلام مفتی حامد رضا خاں کے 81 ویں قل کی رسم رات میں 10 بجکر 35 منٹ پر ادا کی گئی۔

مفتی عاقل رضوی کی کتاب امداد القاری اور امداد الباری، مفتی سلیم نوری بریلوی اور مفتی معین الدین کی برکاتِ صوفیہ اور مولانا ریحان رضا قادری کی انگریزی میں لکھی گئی کتاب’اے کمپریٹیو سٹدی آف سنی اینڈ وہابی بلیف' کا رسم عزرا درگاہ کے سرپرست حضرت سبحانی میاں کے دست مبارک سے کیا گیا۔

مزید پڑھیں:

اس دوران قاری رضوان، قاری عبد الرحمٰن قادری نے فاتحہ پڑھی۔ سجادہ نشین مفتی احسن رضا خاں قادری نے خصوصی دعا کی۔ اس کے بعد مدرسہ سے تمام طلبہ کی دستار بندی کا سلسلہ شروع ہوا، جو کافی رات تک جاری رہا۔

مدرسہ کے پرنسپل مفتی عاقل رضوی نے تمام طلباء سے کہا کہ وہ ملک اور بیرون ممالک میں جاکر دین اور مسلک اعلیٰ حضرت کی تبلیغ کے لئے کام کریں۔ مفتی سلیم نوری نے کہا کہ اعلیٰ حضرت نے اپنی تمام زندگی میں علم کی جو شمع روشن کی، اُس سے پوری دنیا فیض حاصل کر رہی ہے۔ ساتھ ہی سبھی طلباء کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے حجتہ الاسلام کو خراج عقیدت پیش کی۔

مولانا مختار بہیڑوی، قاری عبد الرحمٰن قادری، مفتی انور علی، مفتی جمیل، مفتی ایوب، مفتی افروز عالم، مولانا اختر، مولانا شہاب الدین، قاری عبد الحکیم، مفتی سید شاکر علی، مولانا آصف سمبھلی، مولانا اختر علی وغیرہ کی موجودگی میں سبھی طلباء کو درگاہ کے سرپرست حضرت سبحان رضا خاں سبحانی میاں نے دستار بندی کرکے ڈگریاں سپرد کیں اور اُنہیں دعاؤں سے نوازہ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.