ETV Bharat / state

Urs Of Shekhu Shah شیخو شاہ کا تینتالیسواں عرس عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا - شیخو شاہ مجذوب کا 43واں سالانہ عرس

جونپور میں حضرت شیخو شاہ کا 43 واں عرس بڑی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا جس میں کثیر تعداد میں بلا تفریق مذہب و ملت عوام نے شرکت کی۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Feb 24, 2023, 9:29 AM IST

شیخو شاہ کا 43واں عرس عقیدت و محبت کے ساتھ منایا گیا

جونپور: ریاست اترپردیش کے جونپور شہر میں مغل بادشاہ اکبر کے زمانے میں منعم خان خاناں کے ذریعے تعمیر کروایا گیا شاہی پل 'اکبری بریج' پر شیر والی مسجد میں واقع حضرت شیخو شاہ مجذوب کا 43واں سالانہ عرس بدھ کو بڑی عقیدت و محبت کے ساتھ منایا گیا جس میں کثیر تعداد میں بلا تفریق مذہب و ملت عوام نے شرکت کرکے مزار پر چادر پوشی و گلپوشی کرکے اپنی منتیں و مرادیں مانگیں۔ بعد نماز فجر قرآن خوانی کرکے پروگرام کی شروعات کی گئی اس کے بعد نماز ظہر عرفان جونپوری کی صدارت میں جلسہ سیرت النبی و نعتیہ مشاعرہ کی محفل کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں مولانا ڈاکٹر عبدالحفیظ جونپوری، مولانا احمد رضا، مولانا حنیف القادری نے مواعظ حسنہ سے نوازتے ہوئے سنت رسول کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کی بات کہی، اس کے علاوہ مقامی و بیرونی شعراء نے نعتیہ کلام بھی پیش کیا جس سے سامعین نے داد و تحسین سے نوازا۔ نظامت شاعر ناصر جونپوری و یامین صدیقی نے متحدہ طور پر کیا۔

ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے عرس کمیٹی کے صدر و شیر مسجد کے پیش امام قاری اشتیاق احمد ضیاء جونپوری نے بتایا کہ شیخو شاہ مجذوب اللہ کے ولی تھے ان کی خدمت میں سبھی مذاہب و ملت کے لوگ جمع ہوتے تھے اور فیض پاتے تھے آج بھی ان کے عرس کے موقع پر تمام مذاہب کے لوگ بڑے ہی عقیدت و محبت کے ساتھ آتے ہیں۔ تاریخ کے جانکار عرفان جونپوری نے بتایا کہ شیراز ہند بزرگوں کا مسکن رہا ہے حضرت شیخو شاہ کا بھی شمار بزرگوں میں ہوتا تھا انہیں کی دعاؤں کی بدولت شاہی پل کی تعمیر ممکن ہو پائی انہوں نے اہل جونپور سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جونپور میں اور بھی دیگر بزرگوں کے مزارات و مقبرے ہیں جو شکستہ ہو رہے ہیں انکی مرمت و تصحیح اور انہیں یاد کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

نعتیہ مشاعرے کے منتخب اشعار پیش خدمت ہے۔۔۔

نبیﷺ کے پاک اطہر سے لپٹ کر
ستارے چھو رہا ہوں آسماں سے
احمد حنیف بنارسی

پیش نظر ہے گنبد خضری رسولﷺکا
بیمار عشق اپنی دوا تک پہونچ گیا
اکرم جونپوری

رحمتوں کی بارش کا خوب سلسلہ ہوگا
بزم مصطفےﷺمیں جب ذکر مصطفےﷺ ہوگا ناصر جونپور

تیری مدحت کا حق مجھ سے بھلا کیسے ادا ہوگا
خداےء پاک نے تجھ پر ثنا کے پھول برساےء
مظہر آصف

ذکر رب العالمین اور ورد صلعمﷺسے حفیظ
خوشبؤں سے بھر گیا دالان شیخو شاہ کا
احمد حفیظ جونپوری

تو زمیں سے اتر کر آسماں کو چھو لے
پھر بھی میرے آقاﷺ نقش پا نہ پائیگا
اعظم مچھلی شہری

میں اسکی مدح کروں مدح رب کرے جسکی
کہاں وہ ذات مقدس کہاں وہ دہن تیرا
قاری ضیاء جونپوری

اس کے علاوہ کمل جونپوری، اعظم مچھلی شہری، مونس جونپوری، جنید قادری، طاہر غفران، شفیق جونپوری، انوار الحق انوار جونپوری، احمد عزیز غازیپوری وغیرہ نے اپنے کلام سے سامعین کو محظوظ کیا۔اس موقع پر شکیل منصوری،مولانا قیام الدین سمیت کثیر تعداد میں مرد و خواتین موجود رہیں۔

یہ بھی پڑھیں : Jaunpur Mosque is a Masterpiece of Mughal Style Architecture: جونپور کی قوت الاسلام مسجد مغل طرز تعمیر کی شاہکار

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.