ETV Bharat / state

بریلی: خواجہ معین الدین چشتی کے قل کی رسم ادا

اتر پردیش کے ضلع بریلی میں واقع خانقاہِ عالیہ نیازیہ میں آج خواجہ معین الدین چشتی غریب نواز کے 809 ویں قل کی رسم ادا کی گئی۔ اس موقع پر شہر اور اطراف کے تمام زائرین بڑی تعداد میں موجود تھے۔ خاص بات یہ ہے کہ رسمِ قل میں تمام مذاہب اور طبقات کے زائرین نے شرکت کی۔

urs khwaja ceremony in khanqah e alia niazia bareilly
خواجہ معین الدین چشتی کے 809 ویں قل کی رسم ادا کی گئی
author img

By

Published : Feb 19, 2021, 10:24 PM IST

بریلی کے خواجہ کتب علاقے میں واقع خانقاہِ عالیہ نیازیہ میں آج خواجہ معین الدین چشتی اجمیری غریب نواز کا 809 واں قل بڑی شان و شوکت کے ساتھ اختتام پزیر ہوا۔

دیکھیں ویڈیو

خاص بات یہ ہے کہ اس موقع پر شہر اور اطراف کے اضلاع سے سینکڑوں زائرین نے شرکت کی۔ بریلی کی خانقاہِ عالیہ نیازیہ کو قومی یکجہتی اور اتحاد، مذہبی ہم آہنگی اور اختلاف میں اتّحاد کی وجہ سے عالمی سطح پر شہرت حاصل ہے۔

صوفی سلسلہ سے تعلق رکھنے والی خانقاہ میں گزشتہ تین سو برس سے خواجہ غریب نواز اجمیری سنجری کے قل کی رسم ادا کی جاتی ہے۔ اس دن خانقاہ کے احاطے میں شرکت کرنے کے لیے شہر کے تمام زائرین اور عقیدت مند بے صبری سے انتظار کرتے ہیں۔

urs khwaja ceremony in khanqah e alia niazia bareilly
بریلی میں واقع خانقاہِ عالیہ نیازیہ

خانقاہ میں طے وقت پر رسم قل کی ادائیگی ہوتی ہے۔ جس میں خاندانِ نیازیہ کے افراد فاتحہ میں شرکت کرتے ہیں۔ خانقاہ کے احاطے میں مذہبی بندشیں ٹوٹ جاتی ہیں۔

فرقہ پرستی کی ہر دیوار گر جاتی ہے۔ فاتحہ خوانی کے بعد تبرکات حاصل کرنے کے لیے تمام مذاہب کے زائرین اور عقیدت مند ایک ہی قطار میں کھڑے ہوکر اپنی باری کا انتظار کرتے ہیں۔

urs khwaja ceremony in khanqah e alia niazia bareilly
خواجہ معین الدین چشتی کے 809 ویں قل کی رسم ادا کی گئی

مزید پڑھیں:

جونپور: ’خواجہ غریب نواز کانفرنس‘ کا انعقاد

یہاں سے مختلف زمرے میں شمار ہونے والے اعلیٰ اور ادنیٰ شخصیات کے درمیان تمام درجات یکساں ہو جاتے ہیں۔ شاید یہی وجہ ہے کہ قل کی رسم میں غیر مسلم زائرین بھی بڑی تعداد میں شرکت کرتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.