ETV Bharat / state

تاج الشرعیہ کی پہلی برسی - uttar perdesh

ریاست اترپردیش کے ضلع بریلی میں اعلیٰ حضرت خاندان کے اہم ترین بزرگ تاج الشرعیہ مفتی اختر رضا خاں ازہری میاں کی پہلی برسی کی جگہ شیو سینا کی مخالف کے بعد تبدیلی کی گئی ہے۔

تاج الشریعہ کی پہلی برسی جاری
author img

By

Published : Jul 9, 2019, 7:01 PM IST

Updated : Jul 9, 2019, 7:18 PM IST

تاج الشریعہ کی برسی ابتداً بریلی کے ایف آر انٹر کالج کے میدان میں منعقد ہونے والی تھی، تاہم انتظامیہ کی جانب سے وہاں عرس منانے کی اجازت نہیں ملی، اس لیے اب دو روزہ مدرسہ جامعۃ الرضا کے احاطے میں منعقد کی گئی ہے۔

دائیں بازو کی ہندو شدت پسند تنظیم شیو سینا کی جانب سے کالج میں عرس منانے کے خلاف مظاہرے ہوئے، جس کے بعد مقام عرس میں تبدیلی لائی گئی۔ آج شام سے یہ عرس شروع ہو رہا ہے جو کل تک جاری رہے گا۔ اس میں شرکت کے لیے لاکھوں کی تعداد میں زائرین مدرسہ کے احاطے میں پہنچ چکے ہیں۔

مجسٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ خط
مجسٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ خط

مقامی افراد نے بتایا کہ ضلع مجسٹریٹ نے جگہ تبدیلی کے سلسلے میں یہ دلیل دی ہے کہ ایف آر اسلامیہ انٹر کالج کا میدان عوامی ملکیت ہے، لہذا وہاں عرس کی اجازت نہیں دی جا سکتی، جبکہ متُھرا پور کا مدرسہ جامعۃ الرضا مرحوم مفتی اختر رضا خاں کی ذاتی ملکیت ہے، لہزا وہاں عرس منعقد کرنے میں کوئ دقت نہیں ہے۔

تاہم مجسٹریٹ کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ صرف اس برس اس کی اجازت ہوگی، آئندہ برس اسےمنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

تاج الشریعہ کی پہلی برسی جاری

تاج الشریعہ کے عرس کی اجازت ضلع انتظامیہ کے ذریعے منسوخ کیئے جانے کی اطلاعات کے بعد عقیدت مندوں، مریدین اور زائرین میں غم و غصہ کا ماحول بنا ہوا ہے۔ اس عرس کے دعوت نامے کے طور پر ملک کے مختلف صوبوں میں پوسٹر جاری ہوا تھا، اُس میں عرس گاہ کے طور پر ایف آر اسلامیہ انٹر کالج کے میدان کا ہی ذکر کیا کیا گیا تھا۔

غور طلب ہے کہ اعلیٰ حضرت خاندان کی اہم شخصیت مفتی اختر رضا خاں ازہری میاں عرف تاج الشرعیہ کا ضعیفی کے عالم میں گزشتہ برس انتقال ہو گیا تھا۔

اسلامی کلینڈر کے مطابق 10 جولائی کو عصر اور مغرب کر درمیان ان کا پہلا وصالی اور روحانی کل منانے کے لیے دو روزہ عرس کا انعقاد ہونا تھا۔

عرس منعقد کرنے کی ذمہ داری لینے والی جماعت رضائے مصطفٰے نے اس کی اجازت کے لیے مئ میں تمام ضروری دستاویز ضلع انتظامیہ کے سپرد کر دیے تھے اور انتظامیہ نے گذشتہ مئ مہینے میں ہی اجازت بھی دے دی تھی۔

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کے مطابق عرس کی جگہ کی تبدیلی کے تعلق سے نہ تو انتظامیہ تیار ہے اور نہ ہی جماعت رضائے مصطفیٰ کے کوئی رکن گفتگو کے لیے آمادہ ہیں۔

Intro:نوٹ: برائے مہربانی 2 اہم فائل ای میل پر بھی بھیجی گئ ہیں. شکریہ ڈیسک......

بریلی میں خاندان اعلیٰ حضرت کے اہم فرد مفتی اختر رضا خاں ازہری میاں کی پہلی برسی پر منعقد ہونے والے پہلے عرس تاج الشریعہ کی پرمیشن منسوخ ہونے کے بعد اب دو روزہ عرس متُھرا پور واقع مدرسہ جامعہ الترضا میں منایا جائےگا. اس سے پہلے یہ عرس شہر کے ایف آر اسلامیہ انٹر کالج کے میدان میں منایا جانا تھا. پہلے ضلع انتظامیہ نے اسلامیہ گراؤنڈ کی پرمیشن دے دی تھی، لیکن بعد میں ہندو تنظیموں کے احتجاجی مظاہرے کے بعد پرمیشن منسوخ کر دی تھی.

Body:بریلی میں مفتی اختر رضا خاں ازہری میاں کی پہلی برسی پر ہونے والے دو روزہ عرس تاج الشریعہ کی اسلامیہ کالج کے میدان کی پرمیشن منسوخ ہونے کے بعد متُھرا پور واقع مدرسہ جامعہ الترضا میں عرس کی تیاری مکمل کی گئ ہے. آج اور کل یعنی 9 اور 10 جولائی کو عرس تاج الشریعہ منایا جائےگا. اس میں شرکت کرنے کے لیئے لاکھوں کی تعداد میں زائرین اور مریدین درگاہ پر حاضری دینے کی لیئے پہنچ رہے ہیں.

پہلے ضلع انتظامیہ نے مسلم ادارے ایف آر اسلامیہ انٹر کالج کے میدان پر دو روزہ عرس کی اجازت دے دی تھی، لیکن شیو سینا اور وشو ہندو پریشد کے ضلع کلیکٹریٹ پر احتجاجی مظاہرہ کے بعد سٹی مجسٹریٹ نے پرمیشن منسوخ کر دی. ضلع انتظامیہ کی جانب سے گزشتہ دیر رات اس سلسلے میں اعلیٰ افسران کی میٹنگ میں متُھرا پور واقع مدرسہ جامعہ الترضا میں عرس منانے کی اجازت تو دی گئ ہے، لیکن اس شرط کے ساتھ کہ عرس کو روایت نہیں بنانے دیا جائےگا.

ضلع مجسٹریٹ نے پرمیشن منسوخ کرنے کے معاملے میں دلیل دی ہے کہ ایف آر اسلامیہ انٹر کالج کا میدان عوامی ملکیت ہے، لہزا وہاں عرس کی اجازت نہیں دی جا سکتی، جبکہ متُھرا پور کا مدرسہ جامعہ الترضا مرحوم مفتی اختر رضا خاں کی ذاتی ملکیت ہے، لہزا وہاں عرس منعقد کرنے میں کوئ دقت نہیں ہے. لیکن شرط یہ بھی ہے کہ وہاں ہر برس عرس کا انعقاد نہیں ہوگا.

ازہری میاں حضرت تاج الشریعہ کے عرس کی اجازت ضلع انتظامیہ کے ذریعے منسوخ کیئے جانے کی اطلاعات کے بعد عقیدت مندوں، مریدین اور زائرین میں غم و غصہ کا ماحول بنا ہوا ہے. اس عرس کے دعوت نامے کے طور پر ملک کے مختلف صوبوں میں پوسٹر جاری جیا گیا تھا، تو اُس میں عرس گاہ کے طور پر ایف آر اسلامیہ انٹر کالج کے میدان کا ہی ذکر کیا ہے.

غور طلب ہے کہ اعلیٰ حضرت خاندان کی اہم شخصیت مفتی اختر رضا خاں ازہری میاں عرف تاج الشریعہ کا بزرگی کے عالم میں گزشتہ برس انتقال ہو گیا تھا. اسلامی کلینڈر کے مطابق 10 جولائی کو عصر اور مغرب کر درمیان انکا پہلا وصالی اور روحانی کل منانے کے لیئے دو روزہ عرس کا انعقاد ہونا تھا. عرس منعقد کرنے کی ذمہ داری لینے والی جماعت رضائے مصطفٰے نے اسکی پرمیشن کے لیئے مئ میں تمام ضروری دستاویز ضلع انتظامیہ کے سپرد کر دئے تھے اور انتظامیہ نے مئ مہینے میں ہی پرمیشن بھی دے دی تھی. لیکن اب ہندو تنظیموں کے دباؤ میں پرمیشن منسوخ کر دی ہے.

بہرحال پرمیشن منسوخ کرنے کے معاملے میں ضلع انتظامیہ کا کوئی آفیسر بات کرنے کو تیار نہیں ہے. ساتھ ہی جماعت رضائے مصطفٰے کے تمام رُکن نے بھی بیان دینے سے دوری بنا لی ہے.

Conclusion:مستفیض علی خان
ای ٹی وی بھارت
بریلی

+919897531980
+919319447700
Last Updated : Jul 9, 2019, 7:18 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.