ETV Bharat / state

Wrong Urdu Spelling On AMU Board : اے ایم یو بورڈز پر اردو ترجمہ اور املا میں غلطیاں - یوپی نیوز

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے Internal Complaints Committee بورڈز پر اردو ترجمہ اور املا غلط ہے۔ دونوں بورڈز پر 'مقامی شکایات کمیٹی' اور 'ادارہ جائی شکایت کمیٹی' لکھا ہوا ہے جس کا درست املا 'داخلی شکایات کمیٹی' ہونا چاہیے۔ Wrong Urdu Spelling On AMU Board

اے ایم یو بورڈز پر اردو ترجمہ اور املا میں غلطیاں

author img

By

Published : Jul 22, 2022, 11:05 PM IST

علیگڑھ: ریاست اترپردیش کے ضلع علیگڑھ میں واقع عالمی شہرت یافتہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) میں ایشیا کے سب سے بڑے شعبۂ اردو کے ساتھ اردو اکیڈمی بھی موجود ہے ۔ اس کے باوجود اکثر یونیورسٹی کیمپس میں یا تو پوسٹر، بینر، بورڈ اور عمارات پر اردو میں نام نہیں لکھے جاتے یا لکھے جاتے ہیں تو ان کے املا میں اکثر غلطیاں نظر آتی ہے۔ تازہ واقعہ میں یونیورسٹی وائس چانسلر لاج کی باؤنڈری کے قریب لگے دو بورڈ پر Internal Complaints Committee کا اردو ترجمہ اور املا غلط ہے جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔

اے ایم یو بورڈز پر اردو ترجمہ اور املا میں غلطیاں
اے ایم یو بورڈز پر اردو ترجمہ اور املا میں غلطیاں

ایک بورڈ پر Internal Complaints Committee کا اردو ترجمہ 'مقامی شکایات کمیٹی' اور دوسرے بورڈ پر 'ادارہ جائی شکایت کمیٹی' لکھا ہوا ہے جبکہ درست ترجمہ اور املا "داخلی شکایات کمیٹی" ہونا چاہئے۔

واضع رہے اس سے قبل بھی ای ٹی وی بھارت (اردو) نے یونیورسٹی کے تاریخی طلبا کے رہائشی ہال وقارالملک، یونین گرلز ہائی اسکول، سٹی ہائی اسکول، ویمنس کالج، فٹ بال گراؤنڈ، باب صدی وغیرہ اور ان کے بورڈ پر اردو میں نام نہیں لکھے جانے اور اردو املا کی غلطیوں سے متعلق خبریں شائع کی تھی جس کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے بورڈز اور عمارات پر اردو میں بھی نام لکھوایا گیا اور اردو املا کو بھی درست کروایا گیا۔ Wrong Urdu Spelling On AMU Board

یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے یونیورسٹی کے پوسٹر، بینرز، بورڈ، عمارات وغیرہ پر اردو کا استعمال درست املا کے ساتھ کرنے کے لیے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی تھی جس میں پروفیسر شافع قدوائی، صدر شعبہ اردو پروفیسر محمد علی جوہر کے ساتھ دیگر پروفیسر بھی شامل ہیں باوجود اس کے آج بھی یونیورسٹی کیمپس کے بورڈز پر اردو ترجمہ اور املا میں غلطیاں نظر ارہی ہیں۔

بار بار یونیورسٹی کے مختلف مقامات پر لگنے والے بورڈ میں اردو کی املا میں غلطیوں کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ یونیورسٹی میں اب کم ہی لوگوں کو اردو آتی ہے، یا پھر اردو کے استعمال اور اس کے درست املا کے ساتھ اردو فروغ کے لیے اب یونیورسٹی کیمپس میں دلچسپی نہیں رہی جس کے سبب ہی اکثر اردو کے املا میں غلطیاں دیکھی جاتی رہتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: AMU On New President: اے ایم یو کی جانب سے نو منتخب صدر جمہوریہ کو مبارکباد

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.