میرٹھ:اتر پردیش کے ضلع میرٹھ میں واقع چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی کے شعبہ اردو کے زیر اہتمام منعقدہ لٹریری فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میں بین الاقوامی ادباء اور شعراء میں جرمنی سے سیّد عارف نقوی اور مصر سے ڈاکٹر ولا جمال العسیلی نے سیمینار میں شرکت کی ۔Urdu Literary Festival Held In Meerut In Uttar Pradesh
ولا جمال نے مصر میں اردو زبان و ادب کی مقبولیت اور تدریسی خدمات کے حوالے سے اپنے تاثرات اور تجربات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ولا جمال کی کتاب دختر نیل کا اجراء بھی عمل میں آیا.
ساتھ ہی اس کے علاوہ ولا جمال نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ہندوستان انا اچھا لگتا ہے کیونکہ یہاں جس طرح سے اردو زبان بولی لکھی جاتی ہے وہ ماحول بہت پسند ہے اور یہاں کے شعرا کی شاعری سننا بھی ان کو اچھا لگتا ہے
یہ بھی پڑھیں:Seminar on Sir Syed Ahmad Khan سرسید کے مشن اور تحریک کے اثرات پوری دنیا پر مرتب ہوئے
انہوں نے کہاکہ ہندوستانی پرانے اور نئے شعراء ان کو بہت پسند ہیں. وہ مصر میں واحد اردو کی شاعرا ہے جو صرف اردو میں شاعری کرتی ہے اور اپنی درس تدریس کے ذریعے اب نئ نسل میں اردو کا ذوق و شوق بھی پیدا کر رہی ہے. Urdu Literary Festival Held In Meerut In Uttar Pradesh