ETV Bharat / state

اردو اکادمی کا تفصیلات پر رپورٹ طلب

اترپردیش اردو اکادمی نے طوالت کے بہانے اخراجات کی تفصیلات دینے میں قیل و قال کیا ہے۔

اردو اکادمی کا تفصیلات پر رپورٹ طلب
author img

By

Published : Nov 16, 2019, 7:14 PM IST

گذشتہ دنوں ایوارڈ تقسیم کے حوالے سے سرخیوں میں رہنے والے اترپردیش اردو اکادمی نے طوالت کا حوالہ دیتے ہوئے آر ٹی آئی سے اردو اکادمی کے اخراجات پر طلب کی گئی تفصیلات کو دینے سے انکار کردیا۔

حق اطلاعات ایکٹ سنہ 2005 کے تحت اردو اکادمی سے سنہ 2012/13 سے سنہ 2019 کے درمیان اخراجات کی تفصیلات طلب کی گئی تھی۔

اس تفصیلات کے جواب میں اردو اکادمی نے آر ٹی آئی ایکٹ کے دفعہ 4 (2) (خ) (5) کا حوالہ دیتے ہوئے طلب کی گئی اطلاعات کا جواب فراہم کرنے سے انکار کردیا۔

آر ٹی آئی اکٹیوسٹ و سماجی کارکن سلیم بیگ نے اردو اکادمی سے سنہ 2012/13 سے سنہ 2019 کے درمیان اترپردیش حکومت کی جانب سے اردو اکادمی کو دیے گئے بجٹ اور اردو اکادمی کی جانب سے خرچ کی گئی رقم اور باقی بچی رقم پر ایک برس کے اعتبار سے تفیصلات طلب کی تھیں۔

جس کے جواب میں اردو اکادمی نے آر ٹی آئی ایکٹ کے دفعہ 4 (2)(خ) (5) کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ کیونکہ آپ کے ذریعہ طلب کی گئی اطلاعات کافی طویل ہیں۔جسے یکجا کرنے میں اردو اکادمی کے کافی وسائل لگ جائیں گے جس سے اردو اکادمی کا پورا کام متاثر ہوگا۔

حالانکہ آر ٹی آئی ایکٹ کے دفعہ 4 (1) (بی) میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ آر ٹی ایکٹ کے نافذ ہونے کے 120 دنوں کے اندر ریاستوں اور سینٹر کے سبھی محکمے اپنی محکمہ جاتی جانکاریاں ویب سائٹ پر اپلوڈ کردیں تاکہ ہر فرد ضرورت کے بقدر معلومات حاصل کرسکے۔

اس ہدایت کے بعد بھی اکادمی نے ایکٹ کے نافذ ہونے کے 13 برس بعد بھی اپنی محکمہ ذاتی تفصیلات ویب سائٹ پر اپلوڈ نہیں کرپائی ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.