حکومت اترپردیش کی جانب سے نوجوانوں کو کووڈ-19 کی ویکسین کے بعد روزگار فراہم کیا جائے گا۔
ریاستی حکومت کی جانب سے ان نوجوانوں کو بہت جلد روزگار فراہم کرایا جائے گا۔
ریاست میں ویکسینیشن کے بعد تیزی سے روزگار دینے کا کام حکومت شروع کرے گی، یہ دعویٰ ریاستی وزیر دارا سنگھ چوہان نے جمعہ کو بارہ بنکی کے دورہ کے دوران کیا ہے۔
ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں نو منتخب اساتذہ کو تقرری نامہ تقسیم کرنے کے بعد ای ٹی وی بھارت کے خصوصی سوال پر محکمہ جنگلات کے کابینہ وزیر اور ضلع کے انچارج دارا سنگھ چوہان نے کہا کہ حکومت نے 69 ہزار ٹیچرز کی تقرری کر کے 3 لاکھ روزگار کا ٹارگیٹ مکمل کیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ اب کووڈ-19 خاتمے پر ہے اور اس کی ویکسین بھی آ چکی ہے۔' کورونا ویکسین کے بعد نوجوانوں کو ملے گا روزگار'
مزید پڑھیں:بنارس کے گھاٹوں پر اردو شاعری کی مقبولیت
ویکسینیشن کے بعد ریاستی حکومت نوجوانوں کو روزگار دلانے کے لئے تیزی سے کام کرے گی۔
اس موقع پر انہوں نے غلط تریقے سے ہرے پیڑ کاٹنے والوں کو انتباہ کیا کہ اگر وہ کوئی غلط کام کریں گے تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
ریاست اور ضلع میں چل رہے کسانوں کے احتجاج کے سوال پر انہوں نے صرف اتنا کہا کہ حکومت کسانوں کے ساتھ ان کے سکھ دکھ میں شریک ہے۔