ETV Bharat / state

وزیراعظم کے پارلیمانی حلقہ بنارس کے مزدوروں کا کیا حال ہے؟

author img

By

Published : May 1, 2020, 5:43 PM IST

یکم مئی کو جہاں پوری دنیا عالمی یوم مزدور کے طور پر منا رہی ہے جس میں مزدوروں کے حقوق اور خوشحالی پر بات ہوتی ہے لیکن اس مرتبہ کوروناوائرس کے سبب ملک میں جاری لاک ڈاؤن کی وجہ سے مزدوروں پر گہرا اثر پڑا ہے

عالمی یوم مزدور پر وزیراعظم کے پارلیمانی حلقہ بنارس کے مزدوروں کا کیا حال ہے ؟

یوں تو مزدوروں کی زندگی غیروں پر منحصر ہوتی ہے لیکن لاک ڈاؤن میں مہاجر مزدوروں کی زندگی بدترین ہوچکی ہے.

وزیر اعظم نریندر مودی کے پارلیمانی حلقہ بنارس میں ای ٹی وی بھارت نے مزدوروں کا جائزہ لیا مزدوروں کی حالت انتہائی ابتر ہوچکی ہے.

یومیہ طور پر مزدوری کرنے والے فرحت خان نے بتایا کہ ہوٹل میں وہ ملازمت کررہے تھے لیکن لاک ڈاؤن کے بعد سے ہوٹل کے مالکان نے انہیں نکال دیا ۔اب وہ اسٹیشن پر زندگی گزارنے پر مجبور ہیں اور ایک وقت کا کھانا بھی انہیں میسر نہیں ہے.

بہار ضلع کے رہنے والے روشن تیواری نے بتایا کہ بنارس میں وہ کئی برس سے مزدوری کا کام کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے حکومت نے راشن اور پیسہ بھیجنے کی یقین دہانی کرائی تھی

لیکن زمینی حقائق برعکس ہے ۔انہوں نے کہا کہ اب تک اس طرح کی کوئی چیز موصول نہیں ہوئی ہیں اور دوا جیسی ضروری کام کی وجہ سے باہر جاؤ تب بھی پولیس بے دریغ لاٹھیاں برساتی ہے.

کینٹ اسٹیشن کے سامنے سڑک پر زندگی گزارنے والے بجرنگی نے بتایا کہ وہ ہوٹل میں کام کرتے تھے لیکن لاک ڈاؤن کے بعد سے وہ سڑک پر زندگی گزارنے پر مجبور ہیں انہوں نے کہا کہ ضلعے میں ان جیسے ہزاروں مزدور ہوں گے جن کو ایک وقت کا کھانا میسر نہیں ہے.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.