ETV Bharat / state

یوپی سنی سینٹرل وقف بورڈ میں انتخابات کے لئے نوٹیفکیشن

author img

By

Published : Feb 12, 2021, 3:54 PM IST

الہ آباد ہائی کورٹ نے یوپی سنی سینٹرل وقف بورڈ کو 28 فروری 2021 تک نیا بورڈ تشکیل دینے کا حکم دیا تھا جس کے بعد بورڈ کے پرنسپل سیکریٹری بی ایل مینا نے انتخابات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

یو پی سنی سنٹرل وقف بورڈ میں انتخابات کے لئے نوٹیفکیشن

لکھنؤ: الہ آباد ہائی کورٹ نے یوپی سنی سینٹرل وقف بورڈ کے 30 ستمبر 2020 کی مدت کار میں توسیع کو منسوخ کرتے ہوئے 28 فروری 2021 تک نئے بورڈ کی تشکیل کا حکم دیا ہے جس کے بعد وقف بورڈ نے الیکشن کے لئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق عالمی وبا کورونا کے سبب ملک میں جاری لاک ڈاؤن کی وجہ سے بورڈ کی نئی ٹیم کی تشکیل نہیں ہو پائی تھی، اس لئے سنی سینٹرل وقف بورڈ کے چیئرمین زفر احمد فاروقی کو چھ چھ ماہ کے لئے دو بار ایکسٹینشن دیا گیا تھا۔

اس تعلق سے نصیرالدین علامہ ضمیر نقوی اور دیگر نے الہ آباد ہائی کورٹ میں ایک درخواست داخل کی تھی جس پر چیف جسٹس گوند ماتھر اور جسٹس ایس ایس شمسی کی بینچ نے کارروائی کرتے ہوئے 28 فروری 2021 تک نئے بورڈ تشکیل دینے کا حکم دیا تھا جس پر عمل کرتے ہوئے آج بورڈ کے پرنسپل سیکریٹری بی ایل مینا نے انتخابات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ یوپی سنی سینٹرل وقف بورڈ میں کل 8 عہدوں کے لئے الیکشن ہونا ہے۔ ان میں دو سنی فرقہ کے پارلیمان، دو اسمبلی ممبران، دو بار کاؤنسل اور دو متولی کے ممبران شامل ہیں۔ اس کے بعد حکومت کی جانب سے تین ممبران نامزد کئے جائیں گے۔ اس طرح کل 11 ممبران مل کر چیئرمین کا انتخاب کریں گے۔

مزید پڑھیں:

کانگریس کسانوں کے نام پر ڈرامہ کر رہی: محسن رضا

انتخابات کے لئے 11 فروری سے 24 فروری تک ووٹر لسٹ تیار کی جائے گی۔ چار مارچ کو پرچہ نامزدگی داخل کئے جائیں گے جبکہ نام واپسی کی تاریخ پانچ اپریل ہے۔ چھ مارچ کو ووٹنگ اور اسی دن نتائج کا اعلان کر دیا جائے گا۔

الہ آباد ہائی کورٹ نے پرنسپل سیکریٹری کو 28 فروری تک ایڈمنسٹریٹر مقرر کرتے ہوئے 28 فروری تک وقف بورڈ کے انتخابات کراکر چارج دینے کا حکم دیا تھا لیکن نوٹیفکیشن کے مطابق چھ مارچ کو نئے چیئرمین کا انتخاب ہو پائے گا۔

قابل ذکر ہے کہ سنی سینٹرل وقف بورڈ کے چیئرمین زفر احمد فاروقی لمبے عرصے سے وقف بورڈ میں چیئر مین ہیں۔ مایاوتی حکومت میں چیئر مین ہونے والے زفر احمد فاروقی اکھیلیش یادو حکومت میں بھی اپنے عہدے پر فائز تھے اور اب بی جے پی حکومت میں بھی انہیں دو بار ایکسٹینشن دیا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.