ETV Bharat / state

Seema Haider Love Story 'سچن پہلے سیما کے بارے میں تحقیقات کی جائے' - ریاست اترپردیش میں ان دنوں سیما حیدر

ریاستی وزیر ٹھاکر رگھوراج سنگھ نے پاکستان سے آئی سیما حیدر کی جانچ ایجنسیوں سے جانچ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا سچن کو بھی تحقیقات کرنی چاہیے محبت ہے یا جاسوسی۔

سچن پہلے سیما کی محبت کو جانچ لیے
سچن پہلے سیما کی محبت کو جانچ لیے
author img

By

Published : Jul 15, 2023, 12:35 PM IST

سچن پہلے سیما کی محبت کو جانچ لیے

علی گڑھ: ریاست اترپردیش میں ان دنوں سیما حیدر کی محبت کی کہانی کا چرچا ہے، پاکستان سے غیر قانونی طور پر بھارت پہنچنے والی سیما حیدر پر لوگ مختلف ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔ اتر پردیش حکومت کے ریاستی وزیر ٹھاکر رگھو راج سنگھ کا کہنا ہے کہ اگر سیما حیدر کو چپکے سے نہیں آنا چاہیے تھا، میں سچن سے گزارش کروں گا کہ اگر اسے بھی محبت ہو گئی ہے، تو پہلے وہ جانچ لے، جانچ لے کہ محبت صحیح ہے یا غلط۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح سیما حیدر میڈیا کے سوالوں کے جوابات دے رہی ہیں، اس سے انگریزی زبان آتی ہے اور اس کے چار بچے بھی ہیں جن کو لے کر وہ بھارت ایک غلط اور غیر قانونی طریقے سے داخل ہوئی ہے۔ اس لئے تحقیقاتی ایجنسیوں کو سنجیدگی سے اس معاملہ کی تحقیقات کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ محبت مذہب اور عمر نہیں دیکھتی ہے لیکن سیما حیدر چار بچوں کی ماں ہے اس عمر میں بھارت کے ہندو نوجوان سے محبت کرنا اور غیر قانونی طریقے سے ملک میں داخل ہونے سے کہیں نہ کہیں شک پیدا ہوتا ہے اس لئے بھارت کے تفتیشی ادارے اس معاملہ کو سنجیدگی سے لے کر تحقیقات کریں۔ ملک کے ساتھ کوئی گڑبڑ نہیں ہونی چاہیے۔ یہ محبت ہے یا جاسوسی اس بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ اس بارے میں تحقیقاتی ایجنسیاں ہی فیصلہ کر سکیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:Seema Haider Love Story سیما حیدر ایک مشکوک خاتون ہے جس کی جانچ ہونی چاہیے، ساکشی مہاراج

واضح رہے کہ پاکستانی سیما غلام حیدر کی پب جی کے ذریعہ بھارت کے سچن سے محبت ہوگئی اور دونوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کیا، جس کے بعد سیما اور سچن نے شادی کی، سیما نے نیپال کے راستہ بھارتی سرحد میں داخل ہوئی اور نوئیڈا میں سچن کے ساتھ مقیم ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.