لکھنو: ملک کی دوسری ریاستوں کی اترپریش میں بھی سفر بیت اللہ کی تیاریاں آخری مرحلے میں ہے۔ عازمین حج کی جانب سے آخری قسط جمع کرنے کا بھی سلسلہ جاری ہے لیکن ریاست اترپردیش کے عازمین حج کو اس مرتبہ دوسری ریاستوں کے مقابلہ زیادہ رقم خرچ کرنی پڑ سکتی ہے۔مختلف ریاستوں سے جانے والے عازمین حج کے مقابلے اترپردیش کے لوگوں کے اخراجات میں ہزاروں کا فرق ہے اس پر سوال سوال اتھنے لگا ہے۔
اس پورے معاملے پر ای ٹی وی بھارت نے اترپردیش ریاستی حج کمیٹی کے چیئرمین محسن رضا سے بات چیت کی۔یہ جاننے کی کوشش کیا ہے کہ ممبئی سے جانے والے عازمین اور یوپی سے جانے والے عازمین کے مابین 60 ہزار کار کا فرق کیسے آگیا۔
ترپردیش ریاستی حج کمیٹی کے چیئرمین محسن رضا نے کہا کہ چونکہ عازمین حج کے لئے چارٹر فلائٹ کا انتظام کیا جاتا ہے۔ ایئر لائنز دوری کے اعتبار سے کرایہ لیتی ہیں۔ ممبئی سے جانے والے عازمین اتر پردیش سے جانے والے عازمین کے بنسبت ساٹھ ہزار روپے بے کم ادا کر رہے ہیں۔ اس میں حج کمیٹی کا کوئی کردار نہیں ہے لہذا اچھا اگر کسی کو لکھنؤ سے جانے میں آسانی نہیں ہے تو وہ ممبئی سے بھی پرواز کر سکتا ہے۔
واضح رہے کہ حج کمیٹی آف انڈیا کے ذریعہ آج مطلع کیا گیا ہے کہ 21 مئی 2023 سے حج پروازیں ہیں۔ جن عازمین کی پوری رقم جمع نہیں ہوئی انہیں حج کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ حج کمیٹی آف انڈیا، ممبئی نے ایک سرکلر بھی جاری کیا ہے کہ وہ شیعہ عازمین جو دہلی، وارانسی اور لکھنو سے مدینہ جائیں گے اور انہوں نے جوفہ زمرہ کا انتخاب کیا ہے، تو اب انہیں بقایا رقم کے علاوہ 2,611 روپئے فی حاجی جمع کرانے ہوں گے۔
یوپی اسٹیٹ حج کمیٹی کے سکریٹری/ایگزیکٹیو آفیسر ایس پی تیواری نے بتایا کہ منتخب عازمین جنہوں نے 251,800 روپئے ایڈوانس رقم اکاونٹ میں جمع کرائے ہیں، وہ بقیہ رقم حج کمیٹی آف انڈیا، ممبئی کے اسٹیٹ بینک آف انڈیا یا یونین بینک آف انڈیا کے اکاونٹ میں 15 مئی 2023 تک یا ویب سائٹ www.hajcommittee.gow.in پر آن لائن جمع کردیں۔ بقایا رقم کی تفصیلات حسب ذیل ہیں۔
دہلی
344867.00 روپے
251800.00 روپے
93067.00 روپے
2
لکھنو
360348.00 روپے
251800.00 روپے
108548.00 روپے
3
وارانسی
3786477.00 روپے
251800.00 روپے
126847.00 روپے
یہ بھی پڑھیں: Haj 2023 حج کے پیش نظر ضلع مجسٹریٹ کی صدارت میں میٹنگ