ETV Bharat / state

'شب برات پر مسلمان گھروں میں ہی عبادت کریں' - اترپردیش کے سہارنپور

سہارنپور کے دیوبند علاقہ میں ممتاز دینی درسگاہ دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی نے اپیل کی ہے کہ مسلمان لاک ڈاون اور کورونا وائرس کے سبب شب برا ت کے موقع پر اپنے گھروں میں عبادت کریں اور لاک ڈاون پر عمل کریں۔

'شب برات پر مسلمان گھروں میں ہی عبادت کریں'

author img

By

Published : Apr 8, 2020, 1:44 PM IST

اترپردیش کے سہارنپور میں واقع دینی درس گاہ دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی نے جاری اپیل میں کہاکہ 9 اپریل کو اپنے گھروں میں رہ کر ہی عبادت کریں۔

اس اعتبار سے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات، شب برات ہے۔ اس رات میں ذکر وعبادت ، دعا واستغفار کی کثرت اور اس کے بعد والے دن روزہ رکھنے کی فضیلت احادیث سے ثابت ہے۔

لیکن کوئی عمل اجتماعی شکل میں کرنے کا کوئی ثبوت نہیں ہے، اس رات میں قبرستان جانے کی ترغیب بھی نہیں دی گئی ہے۔

'شب برات پر مسلمان گھروں میں ہی عبادت کریں'
'شب برات پر مسلمان گھروں میں ہی عبادت کریں'

ایک بار تنہا قبرستان جانا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے۔ اس کے باوجود بہت سے لوگ قبرستان یا مساجد میں اجتماعی طور پر جاتے ہیں اور مختلف اعمال کرتے ہیں۔

اس لیے تمام مسلمانوں کو متوجہ کیا جاتا ہے کہ موجودہ حالات میں جب کہ ضروری اعمال (نماز باجماعت اور جمعہ وغیرہ) کے لیے بھی نکلنے پر پابندی ہے۔

شب برا ت میں مساجد یا قبرستان جانے کا ارادہ بھی نہ کریں۔ اپنے بچوں اور جوانوں کو باہر نکلنے سے باز رکھیں۔ چراغاں یا آتش بازی جیسی رسوم اور گناہوں سے مکمل پرہیز کریں اور حسب توفیق، رات میں نوافل اور دعا واستغفار کا اہتمام حسب معمول گھروں میں رہ کر کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.