تبلیغی جماعت حضرت نظام الدین کے مرکز کو میڈیا میں الگ انداز میں پیش کیے جانے پر دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی نے کہاکہ دنیا اس وقت مہلک وبا کا شکار ہے اس سے ہم انکار نہیں کرسکتے ہیں، لیکن تبلیغی جماعت کے مرکز میں جو معاملات سامنے آئے ہیں انہیں جس طریقہ سے نشر کیا جارہا ہے وہ نہایت ہی غیر مناسب ہے کیونکہ کورونا کے خلاف لڑائی مذہبی نہیں بلکہ انسانیت کی لڑائی ہے۔
انہوں نے کہاکہ تبلیغی جماعت ہماری جماعت ہے۔دیوبندی فکر اور نقطہ نظر کی جماعت ہے۔
اس کو مذہبی رنگ دے کر اس لڑائی کو کمزور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ہمیں ملک کر اس کا مقابلہ کرنا ہے تاکہ پوری انسانیت کو اس وباسے محفوظ رکھا جاسکے۔
انہوں نے کہاکہ نظام الدین معاملہ کی صحیح حقیقت کیا ہے اس سلسلہ میں فی الحال ہم معلومات جمع کررہے ہیں۔ سفر آنے والے افراد کے متعلق مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی نے کہاکہ ایسے لوگوں از خود محکمہ صحت کی گائیڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے اپنی میڈیکل جانچ کرانی چاہئےتاکہ کسی قسم کا شک و شبہ نہ رہ سکے اور کوروناکے خلاف اس لڑائی میں اپنا تعاون کرنا چاہئے۔