ETV Bharat / state

اترپردیش شیعہ وقف بورڈ میں 20 اپریل کو انتخابات ہوں گے

یوگی حکومت نے شیعہ وقف بورڈ میں منتظم مقرر کرنے کے فیصلے کو واپس لے لیا ہے۔ بدھ کی رات کو حکومت نے یہ فیصلہ لیتے ہوئے پرنسپل سکریٹری اقلیتی بہبود کو شیعہ وقف بورڈ کے منتظم کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ حکومت نے یہ فیصلہ ہائی کورٹ میں چل رہی شیعہ وقف بورڈ انتخابات سے متعلق سماعت کے پیش نظر لیا ہے۔ شیعہ وقف بورڈ میں 20 اپریل کو انتخابات کرائے جائیں گے۔

author img

By

Published : Mar 25, 2021, 2:21 PM IST

سنی وقف بورڈ میں انتخابات کے بعد شیعہ وقف بورڈ میں بھی انتخابات کرائے جانے سے متعلق معاملے کی سماعت ہائی کورٹ میں چل رہی ہے۔ اسی دوران عدالت میں 25 مارچ کی سماعت سے پہلے یوگی حکومت نے آدھی رات کو ایک بڑا فیصلہ لیا ہے ۔

بدھ کے روز یوگی حکومت نے اپنے منتظم کی تقرری کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔ ای ٹی وی بھارت کو موصولہ اطلاعات کے مطابق 16 مارچ کو منتظم مقرر کرنے کا فیصلہ عجلت میں واپس لیا گیا ہے۔ حکومت نے پرنسپل سکریٹری اقلیتی بہبود بی ایل مینا کو شیعہ وقف بورڈ کا منتظم مقرر کیا تھا، لیکن عدالتی معاملے کی وجہ سے حکومت کو اپنا فیصلہ واپس لینا پڑا۔

اتر پردیش حکومت نے سنی وقف بورڈ کے بعد اب شیعہ وقف بورڈ میں بھی انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اترپردیش شیعہ سینٹرل وقف بورڈ میں 20 اپریل کو انتخابات ہوں گے۔ اس کا نوٹیفکیشن جلد جاری کیا جائے گا۔ نوٹیفیکیشن جاری ہوتے ہی شیعہ وقف بورڈ میں انتخابی سرگرمیاں شروع ہوجائیں گی۔ شیعہ وقف بورڈ میں 8 ممبران منتخب اور ریاستی حکومت کی جانب سے تین ممبران نامزد ہوکر بورڈ میں پہنچیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.