ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں ڈسٹرکٹ اسکول اسپیکٹر کے دفتر کے احاطے میں سینکڑوں کی تعداد میں اساتذہ نے اپنی مختلف مطالبات کو لے کر اترپردیش سیکنڈری اساتذہ ایسوسی ایشن کے بینر تلے آج ایک روزہ احتجاجی مظاہرہ کیا۔
اس مظاہرے میں اترپردیش سیکنڈری اساتذہ ایسوسی ایشن کے ضلع صدر شیو کمار یادو نے اپنی مختلف مطالبات کے لیے حکومت اتر پردیش سے درخواست کی اور کہاں کی اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے تو آگے بھی اسی طرح سے مظاہرہ جاری رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ یہ ہے کہ جن اساتذہ کو یکم اپریل 2005 سے یا اس کے بعد سے نوکری پر رکھا گیا تھا ان کی نئی پینشن اسکیم کو ختم کرکے پرانی پنشن اسکیم کو بحال کیا جائے تاکہ ان کے ریٹائرمنٹ ہونے کے بعد وہ اپنی زندگی کو آسانی کے ساتھ گزار سکیں۔
اس کے ساتھ ساتھ اور بھی ہمارے مطالبات ہیں جو کہ ہم حکومت سے منوانا چاہتے ہیں۔
اترپردیش سیکنڈری اساتذہ ایسوسی ایشن کے ضلع صدر نے بتایا کہ آج اترپردیش سیکنڈری اساتذہ ایسوسی ایشن کے مطالبے پر اس مظاہرے کا بنیادی مقصد اساتذہ کی مختلف پریشانیوں پر ریاستی حکومت توجہ نہیں دے رہی ہے جس کی وجہ سے سیکنڈری اساتذہ کی طرف پوری ریاست میں ڈسٹرکٹ اسکول انسپیکٹر کے دفتر میں مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری مختلف مطالبات میں سے ایک یہ بھی ہے کہ جن اساتذہ کو یکم اپریل 2005 سے یا اس کے بعد سے نوکری پر رکھا گیا تھا ان کی نئی پینشن اسکیم کو ختم کرکے پرانی پنشن اسکیم کو بحال کیا جائے تاکہ ان کے ریٹائرمنٹ ہونے کے بعد وہ اپنی زندگی کو آسانی کے ساتھ گزار سکیں۔
اس کے ساتھ ساتھ اور بھی ہمارے مطالبات ہیں جو کہ ہم حکومت سے منوانا چاہتے ہیں اگر ریاستی حکومت ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کرتی تو ہم ایک فروری سے لکھنؤ میں ڈائریکٹر کے دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کرنے پر مجبور ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: مظفر نگر میں زرعی قوانین کے خلاف راشٹریہ لوک دل کا زبردست احتجاجی مظاہرہ