ETV Bharat / state

وہاٹس ایپ گروپ پر فحش ویڈیو ملنے پر کارروائی

ریاست اترپردیش کے ضلع باگپت میں ایک نجی اسکول کے دسویں جماعت کے طلباء کا بائیولوجی کلاس وہاٹس ایپ گروپ فحش مواد سے بھرا ہوا پایا گیا ہے۔

واٹس ایپ
واٹس ایپ
author img

By

Published : Sep 6, 2020, 1:01 PM IST

پولیس نے بتایا کہ اس فحش گروپ بنانے کے لیے ایک شخص نے شناخت سے بچنے کے لئے بین الاقوامی نمبر استعمال کیا ہے۔

پولیس کے مطابق اس وہاٹس ایپ گروپ میں اسکول کی بائیولاجی کی ایک ٹیچر کی تصویر تھی جسے وہاٹس ایپ گروپ کے ڈسپلے کے طور پر استعمال کیا گیا تھا۔

اس کی جانچ اترپردیش پولیس کے سائبر سیل کے ذریعہ کی جا رہی ہے۔

سرکل آفیسر الوک سنگھ نے کہا کہ 'وہاٹس ایپ گروپ میں کچھ نازیبا تصاویر اور ویڈیوز شائع کی گئی ہیں جن کا نام 'بائیولاجی گروپ کلاس 10' ہے۔ '

اس گروپ میں بائیولوجی کے ٹیچر کی تصویر ڈسپلے کے طور پر استعمال کی گئی ہے، تاہم متاثرہ ٹیچر کو خود معلوم نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیے:درگاہ حضرت نظام الدین آج سے زائرین کے لیے کھول دی گئی

وہیں اسکول کے پرنسپل نے کہا کہ انہیں ایک شکایت موصول ہوئی تھی۔ وہاٹس ایپ اکاؤنٹ جعلی تھا اور اسے غیر ملکی نمبر سے بنایا گیا تھا۔ اس بابت پولیس کو آگاہ کیا گیا ہے۔

پولیس اس معاملے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.