ETV Bharat / state

Bus Stuck in River بجنور میں روڈ ویز بس سیلابی پانی میں پھنس گئی، متعدد مسافروں کی جان خطرے میں

author img

By

Published : Jul 22, 2023, 2:27 PM IST

اتر پردیش کے بجنور میں روڈ ویز کی بس سیلاب کے پانی میں پھنس گئی ہے۔ بس میں 25 مسافر سوار ہیں، انہیں بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ bus stuck in kotawali river of Bijnor

بجنور میں روڈ ویز بس سیلابی پانی میں پھنسی، متعدد مسافر پھنسے

بجنور: اترپردیش کے بجنور میں کوٹاوالی ندی کے پانی کی سطح میں کافی اضافہ ہوا ہے۔ اس کی وجہ سے ندی کا پانی ہریدوار روڈ تک پہنچ گیا ہے۔ ہریدوار روڈ پر پانی آنے کی وجہ سے روڈ ویز کی بس اس میں پھنس گئی۔ ڈرائیور پانی کا اندازہ نہ لگا سکا اور بس نکالنے لگا، اسی چکر میں بس پانی کے تیز بہاؤ میں پھنس گئی۔ جس سے بس میں سوار مسافروں میں کہرام مچ گیا۔ بس میں تقریباً 25 مسافر سوار ہیں۔ کچھ مسافر بس کی چھت پر چڑ ھکر بچانے کی التجا کر رہے ہیں۔ امدادی کارروائی کے لیے ٹیم بھی پہنچ گئی ہے۔ پل کے اوپر کرین لگا کر بس کو الٹنے سے روکنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ زندگی اور موت کے درمیان پھنسے مسافروں کو بچانے کے لیے منڈاولی تھانے کی پولیس فورس کے ساتھ موقع پر موجود ہے۔

پہاڑوں پر مسلسل بارش کی وجہ سے تمام ندی نالوں میں طغیانی ہے۔ بجنور کی کوٹا والی ندی میں بھی پانی بھر گیا ہے۔ ہفتہ کے روز مسافروں سے بھری بس ندی کو عبور کر رہی تھی کہ اچانک ندی کے تیز بہاؤ میں پھنس گئی۔ دوسری جانب بس کے پھنسنے کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی ریسکیو ٹیم نے چھ سے زائد مسافروں کو بحفاظت نکال لیا ہے۔ اتراکھنڈ کے ہریدوار اور بجنور کی ریسکیو ٹیم کے ذریعہ تمام مسافروں کو بحفاظت نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Police Rescued Nomad Families اننت ناگ کے میربازار میں پھنسے خانہ بدوش خاندانوں کو بچا لیا گیا

بجنور کے نجیب آباد ڈپو سے ایک بس سنیچر کی صبح تقریباً 8 بجے ہریدوار کے لیے روانہ ہوئی تھی۔ معلوم ہوا ہے کہ اس حادثے میں کسی مسافر کو کسی قسم کی چوٹ نہیں آئی ہے۔ واقعہ کے بارے میں ایس پی سٹی پروین رنجن سنگھ نے فون پر بتایا کہ ایک بس ندی کے تیز بہاؤ میں پھنس گئی ہے۔ جہاں سے تمام مسافروں کو جے سی بی مشین کے ذریعے بحفاظت باہر نکال لیا گیا ہے۔ حادثے میں کسی مسافر کے ہلاک ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.