نوئیڈا:ریاست اتر پردیش کے ضلع نوئیڈا کے دنکور ریلوے اسٹیشن فلائی اوور پر اتر پردیش روڈ ویز کی بس نے موٹر سائیکل سواروں کو روند دیا جس کے نتیجے میں تین افراد کی موت ہو گئی۔اس واقعے کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔چند گھنٹوں کے لئے گاڑیوں کی آمدورفت بھی پوری طرح سے متاثر رہی ۔
بتایا جا رہا ہے کہ روڈ ویز بس کا ڈرائیور کو دل کا دورہ پڑ گیا تھا۔ اس کے علاوہ کئی لوگ زخمی ہیں۔ جنہیں پولیس نے ہسپتال بھیج دیا ہے۔ ڈرائیور کو دنکور پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ دو نوجوان موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ جبکہ ایک کی ہاسپٹل سکندرآباد میں علاج کے دوران ایک کی موت ہوگئی۔
بس گریٹر نوئیڈا سے سکندرآباد کی طرف جارہی تھی۔ اس نے پیچھے سے موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر مار دی۔
اس حادثہ میں جاں بحق سکندرآباد کوتوالی علاقہ کے بھرانہ گاؤں کے رہنے والے سنیل کے والدین کا کچھ سال قبل انتقال ہو گیا تھا۔ سنیل گھر کا واحد چراغ تھا۔
اس کی بہن کی شادی دنکور کوتوالی علاقے میں واقع استولی گاؤں میں ہوئی تھی۔ یہاں رہ کر سنیل سب انسپکٹر دہلی پولیس میں شامل ہونے کی تیاری کر رہے تھے۔ روزمرہ کی طرح وہ منڈی شیام نگر میں واقع مرکز میں کوچنگ کے لیے آیا تھا۔ وہ بینک اکاؤنٹ کھولنے کے لیے یہاں سے بائیک پر جا رہا تھا۔
جب اس کی موٹر سائیکل ریلوے اوور برج پر پہنچی تو بس نے اسے زور سے ٹکر مار دی جس کی وجہ سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ اس کا ہیلمٹ اس کے سر میں گھس گیا جس کی وجہ سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ اطلاع ملنے کے بعد اس کی بہن کے سسرال کے بہت سے لوگ موقع پر پہنچ گئے اور ہنگامہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں:علیگڑھ پولیس کی گولی لگنے سے زخمی خاتون کی علاج کے دوران موت
پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا اور لاشوں کو اپنے قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال بھیج دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔بتایا جا رہا کہ بس ڈرائیور کھڑکی کی طرف جھک رہا تھا۔ کچھ مسافر سٹیئرنگ وہیل پکڑ کر بس کو کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہے تھے لیکن لوگ بس پر قابو نہیں پا سکے ۔