ETV Bharat / state

رامپور :13 نئے کیسوں کے ساتھ کورونا مریضوں کی تعداد ہوئی 93 - اترپردیش میں کورونا متاثر ضلع

ریاست اترپردیش کے ضلع رامپور میں 13 نئے معاملے آنے بعد کووڈ۔19 سے متاثر مریضوں کی تعداد بڑھ کر اب 93 ہو گئی ہے۔ ضلع میں مسلسل مریضوں کی تعداد میں اضافہ کو دیکھ کر ضلع انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ گھروں میں ہی رہیں۔ وہیں انہوں نے مذہبی مقامات اور عبادت گاہوں میں لوگوں کی تعداد کو دوبارہ سے صرف پانچ افراد پر مشتمل کرنے پر زور دیا۔

رامپور میں کورونا مریضوں کی تعداد
رامپور میں کورونا مریضوں کی تعداد
author img

By

Published : Jun 18, 2020, 5:16 PM IST

مہلک بیماری کورونا وائرس کو شکست دینے کے لیے 24 مارچ کو نافذ کئے گئے لاک ڈاؤن کے بعد سے اب تک ضلع رامپور میں کورونا کا قہر بدستور جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 13 نئے متاثرہ مریضوں کے ساتھ موجودہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 93 ہو چکی ہے۔

رامپور میں کورونا مریضوں کی تعداد

ضلع میں ایکٹیو مریضوں کی تعداد بڑھ کر 93 ہوگئی ہے۔ ان میں سے ایک جئے پور اور ایک احمد آباد سے آئے ہیں جبکہ چار دہلی سے واپس رامپور آئے تھے۔ اور پانچ پہلے سے کورونا متاثرین کے رابطہ میں آئے ہوئے لوگ ہیں۔ ان میں سے 7 لوگوں کو گھروں میں اور 6 کو جوہر یونیورسٹی میں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 13 جون کو 141 نمونے جانچ کے لئے بھیجے گئے تھے۔ ان میں 128 کی رپورٹ منفی آئی تھی۔ اس طرح ضلع میں اب کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 93 ہو گئی ہے۔

دوسری طرف ضلع مجسٹریٹ آنجنئے کمار سنگھ نے کورونا کی تازہ صورتحال کو لے کہا کہ ضلع کی عوام کو مزید احتیاط کے ساتھ رہنے کی ضرورت ہے۔ وہیں انہوں نے مذہبی رہنماؤں کے ساتھ میٹنگ کرکے احکامات جاری کیے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ مریضوں کی تعداد ہر روز بڑھ رہی ہے۔ ہمیں احتیاطی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مذہبی مقامات اور عبادت گاہوں میں لوگوں کی تعداد کو دوبارہ سے صرف پانچ افراد پر مشتمل کرنے پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کے نمونے لیے جاتے ہیں، ان سے کہا جاتا ہے کہ گھروں میں ہی رہیں اور اس شخص کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ گھروں میں رہ کر قرنطینہ میں رہیں۔ ہر شخص کو اپنی ذمہ داری سمجھنی چاہیے۔ ماسک پہننے میں لاپرواہی نہ برتیں۔ ہاتھ بار بار دھوتے رہیں۔ ڈیم ایم نے ایک مرتبہ پھر کہا کہ لوگ گھروں پر رہ کر ہی عبادت کریں اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.