ETV Bharat / state

یوپی پولیس مختار انصاری کو لانے کے لیے پنجاب روانہ

مختار انصاری کو پنجاب کی روپڑ جیل سے لانے کے لیے یوپی پولیس کی خصوصی ٹیم آج باندہ سے روانہ ہوگئی ہے۔

UP police leaves for Punjab to take Mukhtar Ansari’s custody
یوپی پولیس مختار انصاری کو لانے کے لیے پنجاب روانہ
author img

By

Published : Apr 5, 2021, 9:05 AM IST

آئی جی کے ستیہ نارائن نے بتایا تھا کہ مختار انصاری کو خصوصی تحفظ کے ساتھ روپڑ جیل سے باندہ لایا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی بندہ منڈل جیل میں سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ جیل میں آنے جانے والے لوگوں کے ساتھ ہی جیل میں آنے والے ملزموں پر بھی نظر رکھی جائے گی۔

جیل میں جیل پولیس کے علاوہ دو انسپکٹر، اضافی پولیس فورس بھی جیل کے باہر موجود رہیں گے۔

مختار انصاری ابھی پنجاب کی روپڑ جیل میں بند ہیں، اب سپریم کورٹ کی ہدایت پر یوپی حکومت انہیں یوپی لانے کی تیاری میں مصروف ہے، جیل انتظامیہ بھی اس کے لیے میٹنگ کررہی ہے، مختار انصاری کو فی الحال باندہ جیل میں رکھنے کے لیے حکمت عملی تیار کی گئی ہے۔ انہیں باندہ کی 15-16 نمبر بیرک میں رکھا جائے گا، اس کے لیے جیل انتظامیہ نے پوری تیاری مکمل کرلی ہے۔

گینگسٹر مختار انصاری کے مقدمے اور ان کی کسٹڈی ٹرانسفر کی عرضی پر سپریم کورٹ نے 26 مارچ کو فیصلہ سنایا تھا۔کورٹ کہا تھا کہ انصاری کو دو ہفتے میں اترپردیش کی جیل میں شفٹ کرنا ہوگا، پنجاب حکومت کی دلیلوں سے عدالت مطمئن نہیں ہوئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.