ETV Bharat / state

پولیس کو عتیق کی اہلیہ شائستہ پروین کی لوکیشن ملی، چھاپے ماری جاری - عتیق احمد کی بیوی شائستہ پروین

پریاگ راج پولیس کو اطلاع ملی ہے کہ عتیق احمد کی بیوی شائستہ پروین مریاڈیہہ کے بھریٹھا گاؤں میں چھپی ہوئی ہے۔ اس پر پولیس نے گاؤں میں تلاشی شروع کردی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Apr 18, 2023, 5:31 PM IST

پریاگ راج: پولیس کو سابق رکن پارلیمان عتیق احمد کی بیوی کا لوکیشن مل گیا ہے۔ پولیس کو اطلاع ملی ہے کہ شائستہ پریاگ راج کے مریاڈیہہ کے بھریٹھا گاؤں میں چھپی ہوئی ہیں۔ اس پر پولیس نے شاہستہ پروین کی گرفتاری کے لیے گاؤں میں چھاپے مارنا شروع کر دیے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق شائستہ پروین کے اس گاؤں میں چھپے ہونے کی اطلاع پر پولیس پہنچی ہے۔ یہی نہیں پولیس صبح سے ہی آس پاس کے علاقوں میں تلاشی مہم چلا رہی تھی۔

شاہستہ پروین پر 50 ہزار روپے کا انعام ہے۔ وہ امیش پال قتل کیس کے بعد سے مفرور ہے۔ ادھر شاہستہ پروین کے والدین گھر چھوڑ کر فرار ہو گئے ہیں۔ پولیس ان سے پوچھ گچھ کر رہی ہے جو بھی وہاں پایا گیا ہے۔ پولیس ذرائع نے شائستہ پروین کے یہاں چھپے ہونے کے مکمل اشارے دیے تھے۔جرائم کی دنیا سے سیاست میں آنے والے عتیق احمد ان کے بیٹے اسد اور بھائی اشرف کے بعد اب شائستہ پروین ان لوگوں میں سے ایک ہیں جو یوپی پولیس کے رڈار پر ہیں۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ شائستہ عتیق احمد کے ہر جرم میں برابر کی شریک رہی ہیں۔ واضھ رہے کہ شائستہ نہ تو اپنے بیٹے کے آخری دیدار کے لیے آئی اور نہ ہی اپنے شوہر عتیق کو دیکھنے پہنچیں۔ خیال کیا جاتا ہے کہ وہ اپنی گرفتاری سے خوفزدہ تھیں۔ دوسری جانب بریلی رینج کے آئی جی نے عتیق احمد کے بھائی اشرف کے برادر نسبتی صدام پر 50 ہزار انعام کا اعلان کیا ہے۔ بریلی کے مختلف تھانوں میں صدام کے خلاف مقدمات درج ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Shaista Parveen on Police Radar شائستہ پروین کو گرفتار کرنے کے لئے پولیس ٹیمیں متحرک

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.