ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں فیس بک پر قابل اعتراض پوسٹ کرنے پر پولیس کانسٹیبل چودھری اروند تالان کو لائن حاضر کر دیا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ کی طالبہ اور ریسرچ اسکالر صفورہ زرگر کے دامن کو داغدار کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر ان کے حمل کے تعلق سے بے بنیاد الزام لگایا جا رہا ہے۔
پولیس کانسٹیبل کے اس حرکت سے ناراض کئی لوگوں نے ٹوئٹر پر پولیس سے شکایت کی، جس کے بعد لکھنؤ پولیس کمشنر سجیت پانڈے نے سخت کارروائی کرتے ہوئے اسے لائن حاضر کر دیا۔
معلوم رہے کہ موجودہ وقت میں اترپردیش پولیس فرضی خبر اور قابل اعتراض پوسٹ پر سخت کارروائی کر رہی ہے۔ باوجود اس کے لوگ ماننے کو تیار نہیں ہیں۔