ETV Bharat / state

Stolen Books Recovered from Jauhar University جوہر یونیورسٹی سے چوری شدہ کتابیں برآمد ہونے کا دعویٰ

author img

By

Published : Sep 20, 2022, 4:36 PM IST

اتر پردیش پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سنہ 2016 میں مدرسہ عالیہ سے چوری ہونے والی کتابیں رامپور کی جوہر یونیورسٹی میں تلاشی کارروائی کے دوران برآمد کی گئی ہیں۔ Stolen Books from Madarsa Aliya

Stolen Books Recovered from Jauhar University
یونیورسٹی سے چوری شدہ کتابیں برآمد

رامپور: اتر پردیش کے مدرسہ عالیہ (گورنمنٹ اورینٹل کالج) سے سال 2016 میں چوری کی گئی کتابیں جوہر یونیورسٹی کیمپس سے برآمد ہونے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔ یہ کتابیں اس وقت چوری ہوئی تھیں جب سماجوادی پارٹی رہنما اعظم خان گورنمنٹ اورینٹل کالج کو اپنے ٹرسٹ کی نگرانی میں لے لیا تھا۔ سال 2019 میں کتابوں کی چوری کا مقدمہ درج ہوا۔ جس کچھ دنوں بعد تقریباً 2500 کتابیں برآمد کر لی گئی تھیں۔ اب ایک کیس میں اعظم خان کے بیٹے عبداللہ اعظم کے دوستوں کی گرفتاری کے بعد ایک نیا انکشاف ہوا ہے۔

یونیورسٹی سے چوری شدہ کتابیں برآمد

تفتیش کے دوران گرفتار شدگان کی نشاندہی پر جوہر یونیورسٹی کیمپس سے باقی کتابیں بھی برآمد ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ فی الحال کئی تھیلے بھر کر کتابیں ملی ہیں، ان کی گنتی کی جا رہی ہے۔ ان کتابوں کو زیر تعمیر لفٹ کے ایک کمپارٹمنٹ میں رکھ کر دیوار بنائی گئی تھی۔ Jauhar University Campus

پولیس نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے سماجوادی پارٹی رہنما اعظم خان کے ایم ایل اے بیٹے عبداللہ اعظم کے انتہائی قریبی دوست انور اور سلیم کا ایک ویڈیو وائرل ہوا تھا۔ اس معاملے میں پولس نے تقریباً تین دن پہلے دونوں کو گرفتار کیا تھا۔ ان سے پوچھ گچھ کے دوران کئی سنگین معاملات سامنے آئے جس کے تحت گزشتہ روز جوہر یونیورسٹی میں جے سی بی سے بلدیہ کی ایک صفائی مشین برآمد ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں منگل کو بھی ایکشن لیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ریمانڈ پر لیے گئے دونوں ملزمان کی نشاندہی پر پولیس نے یونیورسٹی کیمپس کی عمارت میں بنائے گئے لفٹ کمپارٹمنٹ میں چھپائی گئی مبینہ چوری شدہ قیمتی کتابیں برآمد کی گئی۔ Action Against Jauhar University

مدرسہ عالیہ کے پرنسپل زبیر احمد کے مطابق یہ کتابیں مدرسہ عالیہ کی ہیں۔ یہ مدرسہ رام پور کے نواب نے 1774 میں قائم کیا تھا۔ اسے گورنمنٹ اورینٹل کالج بھی کہا جاتا تھا۔ یہ کتابیں سال 2016 میں اس کی لائبریری سے چوری ہوئی تھیں۔ اس معاملے میں سال 2019 میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ 2016 میں اورینٹل کالج کو اس وقت کے ریاستی وزیر، اعظم خان نے اپنے ٹرسٹ کی نگرانی میں لے لیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.