ETV Bharat / state

مختار انصاری باندہ جیل کے بیرک نمبر ۔ 16 میں منتقل - ای ٹی وی بھارت اردو نیوز

اترپردیش پولیس بی ایس پی کے رکن اسمبلی مختار انصاری کو لے کر باندہ پہنچی۔ پولیس کی ٹیم سخت سکیورٹی کے درمیان مختار انصاری کو پنجاب کے روپڑ جیل سے لے کر باندہ صبح 4 بجکر 34 منٹ پر پہنچی۔ بدھ کے روز میڈیکل ٹیسٹ کے بعد مختار کو بیرک نمبر ۔ 16 میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

up police arrive with mukhtar ansari at banda jail
مختار انصاری باندہ جیل منتقل
author img

By

Published : Apr 7, 2021, 6:48 AM IST

Updated : Apr 7, 2021, 1:26 PM IST

مختار انصاری کا میڈیکل ٹیسٹ ڈاکٹروں کی چار رکنی ٹیم نے کیا۔ اس کے بعد کووڈ 19 جانچ کی گئی۔ مختار انصاری کی انٹیجن ٹیسٹ رپورٹ منفی آئی ہے۔

اس کے بعد دیگر جانچ کے لیے مختار انصاری کا بلڈ سیمپل بھی لیا گیا ہے۔ اس کی رپورٹ آنے کا انتظار ہے۔

دیکھیں ویڈیو

جانکاری کے مطابق مختار انصاری چھ دن تک 16 نمبر بیرک میں رہیں گے۔ اس کے بعد مختار کو 15 نمبر بیرک میں منتقل کر دیا جائے گا۔

غور طلب ہے کہ مختار کے باندہ پہنچنے سے قبل پولیس آدھی رات میں جیل کی سکیورٹی کو مضبوط بنانے میں مصروف تھی۔ آدھی رات کو منڈل جیل کے مرکزی دروازے پر سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے۔ ساتھ ہی ابھی ایک پلاٹون پی ایس سی بھی جیل پہنچی۔ جیل کے باہر پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کر دی گئی تھی۔ آدھی رات کو 40 پولیس اہلکار جیل میں تعینات کیے گئے۔ مختار کے بیرکوں کی دیواروں میں سی سی ٹی وی لگانے کے بارے میں بھی معلومات موصول ہو رہی ہے۔

دراصل سکیورٹی کو لے کر پولیس کی گاڑیاں جیل سے لے کر شہر کے باہر تک ہر جانب وقتاً فوقتاً گشت کر رہی ہیں تاکہ کہیں بھی سکیورٹی میں کوئی کمی نہ ہو۔ باندہ جیل میں بھی پولیس فورس پوری طرح مستعد ہے۔ یہاں کے سکیورٹی اہلکار مکمل طور پر الرٹ ہیں۔

مزید پڑھیں:

'مولانا ولی رحمانی کی تقاریر، مضامین کو پڑھنے اورسننے کی ضرورت'

Last Updated : Apr 7, 2021, 1:26 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.