اترپردیش کے ضلع غازی آباد علاقے میں 17 اگست کو ہوئی ڈکیتی واردات کا انکشاف کرتے ہوئے آج 11 بدمعاشوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 38 لاکھ 30 ہزار روپے کی نقدی برآمد کی ہے۔
پولیس ترجمان نے یہاں بتایا کہ قوی نگر پولیس نے اطلاع کی بنیاد پر ڈکیتی میں شامل 11 بدمعاشوں ونئے تیجا، دیپک پلٹا، آشیش سریندر، آیوش، وشال، منوج ،راجیو، اروند، ستیندر عرف بوبی اور ایک خاتون کو گرفتار کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں:
مظفرنگر:غیر قانونی اسلحہ بنانے والی فیکٹری کا پردہ فاش، ایک گرفتار
انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمین کے قبضے اور نشاندہی سے ڈکیتی کے دوران لوٹے گئے 38 لاکھ 30 ہزار روپئے نقد کے علاوہ تین طمنچے،کارتوس، واردات میں شامل چار پہیہ گاڑی وغیرہ برآمد کیا گیا ہے۔ گرفتار بدمعاش شاطر قسم کے مجرم ہیں انہیں جیل بھیج دیا گیا ہے۔
یو این آئی