پنچایتی راج وزیر بھوپیندر سنگھ چودھری یوگی حکومت کے 11ویں وزیر ہیں جو کورونا کی زد میں آئے ہیں۔
چودھری نے بدھ کو خود ٹوئٹ کر کے اپنے کورونا متاثر ہونے کی اطلاع دی۔
انہوں نے لکھا کہ کورونا کے ابتدائی علامات دکھائی دینے پر میں نے اپنا کووڈ۔19 کا ٹیسٹ کروایا اور میری رپورٹ پازیٹیو آئی ہے۔
ڈاکٹرز کی صلاح پر میں اسپتال میں داخل ہورہا ہوں۔
یہ بھی پڑھیے:'اترپردیش میں خواتین کے خلاف بڑھتے جرائم تشویشناک'
میری اپیل ہے کہ جو بھی افراد گزشتہ کچھ دنوں سے میرے رابطے میں آئے ہیں۔
برائے مہربانی خود کو آئیسولیٹ کر کے اپنی جانچ کرائیں۔
چودھری سے پہلے ریاست کے 10وزراء کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں جس میں دو کی موت واقع ہوئی ہے۔