ETV Bharat / state

آن لائن تعلیمی نظام: مدارس کے منتظمین کے لیے پریشانی کا سبب - corona and online education

مدرسہ تعلیمی بورڈ سے منسلک مدارس کے طلبا کے لیے آن لائن تعلیمی نظام پریشانی کا سبب بنتا جا رہا ہے ۔

آن لائن تعلیمی نظام مدارس کے منتظمین کے لیے پریشانی کا سبب

author img

By

Published : Jun 19, 2020, 8:16 PM IST

یوپی میں دیگر تعلیمی بورڈ اور پرائیویٹ اسکولوں کی طرز پر مدرسہ تعلیمی بورڈ نے بھی مدارس کو آن لائن تعلیم شروع کرنے کی ہدایات جاری کی تھیں۔ مدرسہ منتظمین نے سوشل میڈیا گروپ کے ذریعہ اس کی شروعات تو کر دی تھی لیکن مدارس کے لیے آن لائن تعلیم سسٹم ناکام ثابت ہو رہا ہے۔

آن لائن تعلیمی نظام مدارس کے منتظمین کے لیے پریشانی کا سبب

ریاست اتر پردیش کے ضلع میرٹھ کے مدارس میں بھی یہی صورت حال دیکھنے كو مل رہی ہے ۔غریب مدرسہ طلبا اور مدارس عربیہ میں جدید تکنیک کے استعمال کی سہولیات دستیاب نہ ہونا ہے ۔

مدرسہ منتظمین کے مطابق کورونا وبا کے خطرے کے سبب لاک ڈاؤن کے دوران آن لائن کلاسز کی شروعات کی گئی تھی لیکن مدرسوں سے اپنے گھروں کو لوٹ چکے زیادہ تر طلبا کا تعلق گاؤں دیہات سے ہے جہاں نہ تو انٹرنیٹ کی سہولیات دستیاب ہے اور نہ ہی طالب علموں کے پاس اسمارٹ فون ہے ایسے میں آن لائن تعلیم سسٹم مدارس کے طلبا کے لیے مذاق بن کر رہ گیا ہے۔

وہیں مدرسہ مینی آئی ٹی آئی کے طلبا کے ساتھ بھی یہی پریشانی پیش آرہی ہے جو موبائل میں تھیوری تو پڑھ رہے ہیں لیکن پریکٹیکل کرنے سے محروم ہے ، مدرسہ اساتذہ کے مطابق بورڈ کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے مدارس نے سوشل میڈیا گروپ کے ذریعہ آن لائن تعلیم دینے کی تو شروعات کر دی ہے لیکن فائدہ طالب علموں کو حاصل نہیں ہو رہا ہے۔

اتر پردیش میں مدرسہ عربیہ کے غریب طالب علموں کے لیے ان لائن کلاس کا شرو ع کرانا ان غریب طالب علموں کے لیے مشکل پیدا کر رہا ہے ضرورت ہے ایسے حالات میں ان طلبا کے لیے بھی حکومت کوئی مثبت قدم اٹھائے تاکہ یہ طلبا بھی تعلیم کی روشنی سے محروم نہ ہو۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.