سیکورٹی کے پیش نظر متعدد اضلاع میں آج رات سے جمعہ کی رات تک مو بائل انٹرنیٹ خدمات کو معطل کر دینے کے امکانات ہیں جبکہ غاضی آباد، متھرا اور آگرہ میں پہلے سے ہی انٹر نیٹ خدمات معطل ہیں۔
آفیشیل ذرائع نے بتایا کہ گذشتہ جمعہ کی نماز کے بعد ہونے والے تشدد کے پیش نظر اس بار حکومت کسی قسم کو کائی بھی خطرہ مول لینا نہیں چاہتی ہے۔ ضلع انتظامیہ کو ہر مسجد و دیگر مقامات پر ہونے والے جمعہ کی نماز کے بعد بھیڑ پر نگاہ رکھنے اور وافر مقدار میں سیکورٹی اہلکار کو تعینات کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
سیکورٹی کے پیش نظر پوری ریاست میں سی آر پی سی کی دفعہ 144 پہلے سے ہی نافذ ہے جبکہ حساس مقامات پر آر پی ایف کے جوان گشت کر رہے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ گذشتہ دنوں شہریت (ترمیمی) قانون کے خلاف یوپی میں ہوئے احتجاجی مظاہرے کے دوران اب تک تقریبا 21 افراد کے جاں بحق ہونے کی خبر ہے جبکہ 50 سے زیادہ زخمی ہیں۔ گذشتہ جمعہ کو جن اضلاع میں احتجاجی مظاہروں میں تشدد پھوٹ پڑا تھا ان میں بجنور، میرٹھ، مظفر نگر، سہارنپور، کانپور، فرخ آباد، فیروزآباد، بلند شہر، بریلی اور رامپور شامل ہیں۔