ETV Bharat / state

لکھنؤ: کورونا گائڈ لائنز کے ساتھ مدارس کھولنے کی اجازت - مدرسہ شیخ العالم صابریہ چشتیہ

اترپردیش اقلیتی فلاح و بہبود محکمہ نے کورونا گائڈ لائنز جاری کرکے ریاست کے سبھی مدارس کو یکم ستمبر یعنی آج سے کھولنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ طلبہ ہاسٹل میں قیام بھی کرسکتے ہیں۔

مدارس کھولنے کی اجازت
مدارس کھولنے کی اجازت
author img

By

Published : Sep 1, 2021, 3:15 PM IST

Updated : Sep 1, 2021, 3:43 PM IST

سبھی مدارس کو حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کووڈ سے متعلق تمام تر احکامات پر سختی سے عمل کیا جائے۔ مدارس میں ایک وقت میں 50 فیصد بچوں کو بلایا جائے اور دو میٹنگ میں کلاسز منعقد ہوں۔

مدارس کھولنے کی اجازت

اس کے علاوہ گائڈ لائنز میں کہا گیا کہ ماسک، سینیٹائزر اور سماجی فاصلہ کا مکمل خیال رکھیں۔ طالب علم اگر اسکول کی یا مدرسہ نجی سواری سے آتا ہے تو اسے مکمل طریقے سے سینیٹائز کرنے کے بعد ہی کلاس میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے۔

مزید یہ کہ چُھٹی کے وقت سماجی فاصلے کا خاص خیال رکھیں غرضیکہ کووڈ سے بچنے اور بچانے کے تمام احکامات پر عمل کرانے اور کرنا ضروری قرار دیا گیا ہے۔

اس دوران لکھنؤ کے ابرار نگر علاقے میں واقع مدرسہ شیخ العالم صابریہ چشتیہ میں ای ٹی وی بھارت نے تیاریوں کا جائزہ لیا جہاں انتظامیہ نے طلباء کے قیام اور تعلیم کے لیے معقول انتظام کیا ہے اور کووڈ گائڈ لائن پر عمل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی گئی ہے۔

ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کے دوران جہاں طلباء نے خوشی کا اظہار کیا وہیں انہوں نے مدرسے میں تعلیمی ماحول میں رہ کر تعلیم حاصل کرنے کو خوش آئند کہا نیز اساتذہ، پرنسپل اور ذمہ داران میں بھی خوشی کی لہر ہے۔

مدرسہ کے پرنسپل مولانا اشتیاق نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ کووڈ کی تمام تر گائڈ لائنز پر عمل کرنے کے لیے تیاری کرلی گئی ہے، جگہ جگہ پر سینیٹائیزر باکس لگایا گیا ہے نیز سماجی فاصلے کو یقینی بنانے کے لیے جگہوں پر نشانات لگائے گئے ہیں۔

Last Updated : Sep 1, 2021, 3:43 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.