اتر پردیش کے بارہ بنکی میں بی جے پی کے ضلع دفتر پر بجٹ کے تعلق سے جانکاری دینے کے لئے پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس دوران جب ریاستی وزیر انچارج دارا سنگھ چوہان سے ای ٹی وی بھارت نے اقلیتی امور کے بجٹ میں 219 کروڑ روپئے کی تخفیف پر سوال کیا تو انہوں نے کہا کہ مرکز کی مودی حکومت نے گزشہ چھ برسوں میں پہلے کے مقابلے ریکارڈ اضافہ کیا ہے۔ یہ جگ ظاہر ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سب کا ساتھ سب کا وکاس کے نعرے کے ساتھ کام کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس میں ذات اور مذہب کی بنیاد پر تفریق نہیں کی جاتی ہے۔ یہ بجٹ تمام محروم طبقوں کی ترقی والا بجٹ ہے۔ اقلیتی امور کا بجٹ کم ہونے سے ان کی ترقی متاثر نہیں ہوگی۔
مزید پڑھیں:
دیوبند: جامعہ طبیہ میں حکیم اجمل خاں کی یوم پیدائش پر ثقافتی پروگرام
بجٹ پر اپوزیشن کی نکتہ چینی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو کچھ نہ کچھ خامی نکالنا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا ریاستی حکومت کا بجٹ بھی مرکزی حکومت کی طرح ہی اچھا ہوگا۔