ETV Bharat / state

Sadhu Killed Five Year Old Child سادھو نے پانچ سالہ بچے کو زمین پر پٹخ پٹخ کر قتل کر دیا - Child killed by monk in Vrindavan

یوپی کے متھرا میں ایک دردناک واقعہ سامنے آیا۔ یہاں ایک سادھو نے بچے کو زمین پر پٹخ پٹخ کر مار ڈالا۔ دوسری جانب موقع پر جمع لوگوں نے سادھو کو مارا پیٹا اور پولیس کے حوالے کردیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Aug 20, 2023, 2:29 PM IST

سادھو نے پانچ سالہ بچے کو زمین پر پٹخ پٹخ کر قتل کر دیا

متھرا: اترپردیش کے متھرا میں گووردھن تھانہ علاقے کے تحت رادھا کنڈ کے قریب اس وقت افراتفری مچ گئی جب ایک سادھو نے اچانک ایک پانچ سالہ بچے کو زمین پر پٹخ پٹخ کر قتل کر دیا گیا۔ اس واردات کو دیکھ کر لوگوں کی بھیڑ جمع ہو گئی اور قاتل سادھو کو پکڑ کر اس کی پٹائی کر دی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقعے پر پہنچی اور ملزم کو بمشکل ہجوم سے بچا کر اپنی تحویل میں لے لیا۔ اس کے بعد مشتعل لوگوں نے بچے کی لاش کو رادھا کنڈ پرکرما مارگ پر رکھ کر احتجاج کرنے لگے اور روڈ کو بلاک کردیا۔

جب ایمبولینس بچے کی لاش لینے پہنچی تو اہل علاقہ نے ایمبولینس میں بھی توڑ پھوڑ کی۔ پولیس کے اعلیٰ افسران کے سمجھانے کے بعد لوگ پُرامن ہوئے۔ اس کے بعد ہلکی طاقت کا استعمال کرتے ہوئے پولیس نے بچے کی لاش کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر واقعہ کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید پڑھیں: Ujjain Triple Murder Case کتے کو مارنے سے روکا تو شوہر نے بیوی، دو بچوں اور خود کو تلوار سے کاٹ دیا

جانکاری کے مطابق، مرادآباد رام پور کے رہنے والے پانچ سالہ انکت گزشتہ 3 سے 4 سال سے اپنے نانا کمل سینی کے گھر رہ رہا تھا۔ انکت ہفتہ کی شام رادھا کنڈ کے پاس گھوم رہا تھا۔ اسی دوران اچانک ایک سادھو نے انکیت کو پکڑ لیا اور اس کے دونوں پیر پکڑ کر کسی سامان کی طرح بے رحمی سے زمین پر زور زور سے پٹخنے لگا۔ کئی بار زمین پر پٹخنے کی وجہ سے انکت کی موقعے پر ہی موت ہو گئی۔ ایس پی دیہات تریگن بسن نے بتایا کہ رادھا کنڈ میں پانچ سالہ لڑکے کے قتل کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ قانونی ضابطے کی تکمیل کے بعد بچے کی لاش کا پوسٹ مارٹم کیا جا رہا ہے۔ مقدمہ درج ہونے کے بعد ملزم کو جیل بھیجا جائے گا اور اسے سخت سزا دی جائے گی۔ ایس پی دیہات تریگُن بسین کے مطابق ابتدائی تفتیش سے پتہ چلا ہے کہ ملزم سادھو مدھیہ پردیش کے بھنڈ کا رہنے والا ہے جس نے اس واردات کو انجام دیا۔ فی الحال ملزم سے پوچھ گچھ جاری ہے، پوچھ گچھ کے بعد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزم کو سخت سزا دی جائے گی۔ فی الحال اس پورے معاملے کا سی سی ٹی وی ویڈیو منظر عام پر آگیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.