ETV Bharat / state

UP Madrasa Board: یوپی مدرسہ بورڈ کے امتحانات ہو سکتے ہیں منسوخ - Up madrasa board sent proposal to goverment

عالمی وبا کورونا وائرس کے مدنظر اترپردیش میں ہونے والے کئی بورڈ کے امتحانات منسوخ ہوئے ہیں جس کے بعد یوپی مدرسہ بورڈ UP Madrasa Board نے حکومت کو وسطانیہ اور فوقانیہ امتحانات کو منسوخ کرنے کے لئے تجویز بھیجی ہے جس پر مہر لگنے کے بعد ریاست میں اس سال بورڈ کے امتحانات Board Exams منعقد نہیں ہوں گے۔

up-madrasa-board-exams-may-be-rejected-proposal-sent
یوپی مدرسہ بورڈ کے امتحانات ہو سکتے ہیں رد، بھیجی گئیں تجویز
author img

By

Published : Jun 4, 2021, 7:39 AM IST

Updated : Jun 4, 2021, 3:04 PM IST

کورونا وبا کو دیکھتے ہوئے مرکزی حکومت Central Government نے جہاں ہائی اسکولوں اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانوں کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے، وہیں اتر پردیش حکومت UP Government نے بھی جمعرات کو یوپی بورڈ کے امتحانات منسوخ کر دیا ہے۔ اس سمت میں یوپی مدرسہ ایجوکیشن بورڈ نے بھی ہونے والے امتحانات کو منسوخ کرنے کے لئے حکومت کو تجویز ارسال کی ہے جس پر مہر لگنے کے بعد اتر پردیش میں ہونے والے مدرسوں کے امتحانات منسوخ ہو جائیں گے۔

اتر پردیش کے قریب 16 ہزار مدرسوں میں وسطانیہ اور فوقانیہ کے امتحانات بھی اس بار نہیں ہوں گے۔ بورڈ نے سبھی بچوں کو آگے کی کلاس میں ترقی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کی تجویز حکومت کو بھیج دی گئی ہے۔

مدرسہ بورڈ کے رجسٹرار آر پی سنگھ نے کہا کہ مدرسہ بورڈ کے سیکنڈری (منشی، مولوی) کے امتحانات دینے والے طلبا و طالبات کے امتحانات کے نتائج کا اعلان نمبروں کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ اس کے لئے بورڈ نے تجویز بنائی ہے، جس پر حکومت کی مہر لگنا باقی ہے۔

مدرسہ بورڈ کے طلبا و طالبات کو ترقی دینے کے لئے یوپی مدرسہ بورڈ نے طالب علموں سے ششماہی اور پری بورڈ امتحان میں حاصل کیے گئے نمبر منگوائے ہیں جن طالب علموں کے نمبر کم آئے ہیں وہ اگلے سال امتحان میں شامل ہو کر نمبر میں بہتری کر سکتے ہیں۔ سینیئر سیکنڈری کے امتحانات کے لئے بھی اس سال تقریباً 45 ہزار طالب علموں نے درخواست دی ہے۔

Last Updated : Jun 4, 2021, 3:04 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.