ETV Bharat / state

سی اے اے کے خلاف احتجاج کرنے والے پروفیسر جیل سے رہا - سی اے اے کے خلاف احتجاج کرنے والے پروفیسر جیل سے رہا

شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ملک گیر مظاہرے ہورہے ہیں جن میں کثیر تعداد میں سماجی کارکنان کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

پروفیسر رابن ورما
پروفیسر رابن ورما
author img

By

Published : Jan 14, 2020, 5:43 PM IST

اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں 19 دسمبر کو شہریت ترمیمی قانون کے خلاف بڑے پیمانے پر پرزور احتجاج کیا گیا تھا، جو بعد میں پرتشدد ہوگیا۔

نتیجتاً پولیس نے کئی دنوں تک متعدد مظاہرین اور سماجی کارکنان کو گرفتار کیا اور اسی میں پروفیسر رابن ورما بھی شامل تھے جنھیں پولیس نے گرفتار کرلیا تھا۔

پروفیسر رابن ورما 25 دنوں بعد آج جیل سے رہا ہوئے۔ انہیں 20 دسمبر کو گرفتار کیا گیا تھا۔ وہ ایک ڈاکٹر بی۔آر امبیڈکر کے نظریات کے حامل شخص ہیں۔

پروفیسر ورما کو پولیس نے اس وقت گرفتار کیا جب وہ ایک ہوٹل میں چائے پی رہے تھے اور اسی وقت انھیں پولیس گرفتار کر حضرت گنج تھانہ لے گئی اس کے بعد انہیں سلاخوں کے پیچھے بھیج دیا گیا۔

واضح رہے کہ رابن ورما شیعہ پی جی کالج میں بطور پروفیسر اپنی خدمات انجام دے رہے تھے لیکن ان کی گرفتاری کے بعد انہیں اب کالج سے برطرف کردیا گیا۔

لکھنؤ جیل میں ابھی بھی رہائی منچ کے صدر ایڈووکیٹ شعیب بند ہیں جن کی ضمانت منظور نہیں ہوئی۔ اسی طرح سماجی کارکنان کے ساتھ ہی درجنوں عام لوگ بھی جیل میں بند ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.