لکھنؤ: پیپلز پولیٹکس فورم سے وابستہ ریٹائرڈ آئی اے ایس آفیسر انیس انصاری نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج میگاسیس یافتہ سندیپ پانڈے نے پریس کانفرنس بلائی جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ پولیٹیکل بونڈ پر پابندی لگائی جائے تاکہ سیاسی جماعتوں کو دیے جانے والے چندے عوام کی معلومات سے باہر نہ رہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں آر ٹی آئی جیسے قوانین نافذ ہیں، اس کے باوجود بھی پولیٹیکل بونڈ خرید کر سیاسی جماعتوں کو چندہ دینے پر عوام کو اطلاعات نہیں مل پاتی ہیں جو بدعنوانی کی جانب اشارہ کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:یہ بھی پڑھیں: Bazm e Khawateen بزم خواتین نے سبھاش چندر بوس اور ان کے ساتھی جنرل شاہ نواز خان کی قربانیوں کو یاد کیا
ان کا مزید کہنا تھا کہ 'گذشتہ کئی برسوں سے ای وی ایم سے انتخابات کرانے پر سوال اٹھ رہے ہیں اور بھارت ہی نہیں بلکہ امریکہ میں کئی میڈیا ہاؤسز نے مشترکہ طور پر انکشاف کیا تھا کہ 2019 کے جنرل الیکشن میں بدعنوانی ہوئی ہے۔ ریٹائرڈ آئی اے ایس آفیسر انیس انصاری کے مطابق جب ای وی ایم اور وی وی پیٹ کے ذریعے انتخابی عمل شروع ہوتا ہے تو وی وی پیٹ کے پرچی کو ہی آخری فیصلہ مانیں اور جب بھی شکوک و شبہات ہو تو وی وی پیٹ کی پرچی کو ملانا چاہیے نہ کہ ای وی ایم کے ووٹ دوبارہ شمار کرنا چاہیے۔