ETV Bharat / state

UP Local Body Polls اقلیتی اکثریتی علاقہ ہونے کی وجہ سے عمری کلا میں ترقی نہیں ہوئی، محمد عثمان - moradabad umri kalan local body election

مرادآباد کی نگر پنچایت عمری کلا سے آزاد امیدوار محمد عثمان نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ اگر وہ اس علاقے سے چیئرمین بنتے ہیں تو ان کی ترجیح علاقے کی ترقی اور کاروبار کو بہتر بنانے پر منحصر ہوگی۔ UP Local Body Polls

UP Urban Local Body Polls
اقلیتی اکثریتی علاقہ ہونے کی وجہ سے عمری کلا میں ترقی نہیں ہوئی، محمد عثمان
author img

By

Published : May 4, 2023, 5:44 PM IST

ویڈیو

مرادآباد: اترپردیش بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں عروج پر ہیں اور تمام سیاسی پارٹیوں کے امیدوار اپنی جیت کا دعویٰ کررہے ہیں۔ ضلع مرادآباد نگر پنچایت عمری کلا میں بھی امیدوار اپنی جیت کے دعوے کر رہے ہیں۔ مرادآباد کی نگر پنچایت عمری کلا سے آزاد امیدوار محمد عثمان علی نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سماج وادی پارٹی کے لیے بہت محنت کی اور ہمیشہ سماج وادی پارٹی سے جڑے رہے، لیکن انتخابات کے وقت سماج وادی پارٹی نے ٹکٹ نہیں دیا جس بعد انہوں نے خود کو آزاد امیدوار کے طور پر نامزد کیا اور عوام کے درمیان جاکر ووٹ مانگ رہے ہیں۔

آزاد امیدوار محمد عثمان علی نے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ ہماری نگر پنچایت عمری کالا کھیترا بہت پسماندہ ہے، آج تک کسی چیئرمین نے یہاں ترقیاتی کام نہیں کیے۔ انہوں نے کہاکہ میں نے ہمیشہ عوام کے درمیان جا کر لوگوں کی مدد کی ہے، یہی وجہ ہے کہ یہاں کے لوگوں نے انہیں انتخابی میدان میں اتارا ہے۔ محمد عثمان علی نے حکومت پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ہمارا علاقہ اقلیتی اکثریتی علاقہ ہے اور یہاں مسلم آبادی 95 فیصد ہے، اس لیے اس علاقے میں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کا مطالبہ ہے کہ یہاں گرلز انٹر کالج بنایا جائے، جہاں پر یہاں کی لڑکیاں تعلیم حاصل کر سکتے ہیں یہاں آج تک کوئی ڈگری کالج نہیں بنایا گیا، یہاں کے بچے تعلیم حاصل کرنے کے لیے ضلع مرادآباد یا ضلع بجنور جاتے ہیں اور قریبی اضلاع میں جاتے ہیں۔ یہاں بجلی بہت بڑا مسئلہ ہے، یہاں کے لوگ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے پریشان ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس علاقے کے لیے ایک ڈگری کالج اور گرلز انٹر کالج قائم کیا جائے، تاکہ بچے زیادہ سے زیادہ تعلیم حاصل کر سکیں۔ ہمارا علاقہ اقلیتوں کی اکثریت کی وجہ سے بہت پسماندہ ہے۔ اگر وہ اس علاقے سے چیئرمین بتے ہیں تو ان کی ترجیح علاقے کی ترقی اور کاروبار کو بہتر بنانا ہوگا۔ حکومت کی جانب سے چلائی جانے والی اقلیتی اسکیم کو عوام تک پہنچانا اور یہاں کی ترقیاتی کام کو تیز کرنا ہوگا۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.