اترپردیش کے کانپور میں 23 مارچ کو کرونا وائرس سے متاثر ایک مریض کے ملنے کے بعد شہر میں خوف کا ماحول ہے ، ضلع انتظامیہ نے مکمل شہر کو لاک ڈاؤن کر رکھا ہے۔
شہر میں کہیں بھی کسی کو بھی آنے جانے کی اجازت نہیں ہے سوائے ایمرجنسی حالات میں ۔ پورے شہر میں کرفیو جیسے حالات ہیں ، روزمرہ کی زندگی میں کام آنے والی ضروری اشیاء کی دکانیں بھی صبح 11 بجے تک بند کر دینے کا فرمان جاری ہے جس پر عمل بھی ہو رہا ہے، ایسی صورت میں ائمہ کرام فکرمند تھے۔
جمعیت علماء شہر کانپور یونٹ نے ایک پریس کانفرنس کرکے صحافیوں کے ذریعے سے عوام سے اپیل کی ہے کہ اس ناگزیر حالات میں مسجد اگر نماز پڑھنے آتے ہیں تو گھر سے وضو کرکے آئیں ، سنّت اور نوافل گھر میں پڑ کر اہین صرف فرض نماز مسجد میں جماعت سے ادا کریں اس کے بعد گھر پر ہی واپس جاکر سنت اور نوافل ادا کریں۔
اگر گھر میں کچھ لوگ ہوں تو گھر میں ہیں جماعت بنا کر نماز پڑھیں، ان مشکل حالات میں مفتیان کرام کی بھی رائے یہ ہے کہ گھر پر نماز پڑھنا بہتر ہے ۔ وہی آئمہ کرام سے بھی یہ اپیل کی ہے کہ وہ اپنی نمازیں مختصر پڑھیں یعنی بڑی سورتوں کو پڑھنے کے بجائے چھوٹی سورتوں کو پڑھیں تاکہ ایک جگہ پر زیادہ عوام دیر تک نہ موجود رہ پائے، جس سے کسی بھی طریقے کا وائرس ادھر ادھر پہنچنے سے بچایا جا سکے ۔
وہیں صوبہ اترپردیس کے جمعیت علماء کے صدر مولانا متین الحق اسامہ قاسمی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ آپ اپنے اپنے علاقے میں آس پڑوس میں یومیہ کمانے والے مزدور اور پھل فروٹ بیچنے والے ونڈر کا خاص خیال رکھیں ، ان کے گھروں تک کھانا اور راسن پہنچانے کا اہتمام کریں ، کوئی بھی غریب اس مشکل حالات میں بھوکا نہ رہے اس پر خصوصی توجہ دی جائے
کانپور میں جس طریقے کا لاک ڈاؤن چل رہا ہے اس سے کرونا وائرس کے پھیلنے کے امکان نہ کے برابر ہیں مگر روزمرہ کے کمانے کھانے والے لوگ کافی پریشانی میں ہیں ۔ جمعیت علماء کی اپیل سے سماجی کارکنان میں کافی بیداری نظر آرہی ہے اور کچھ جگہوں پر کھانے پینے کا اہتمام بھی دکھائی دے رہا ہے