ETV Bharat / state

Exclusive Conversation With Wafa Abbas امبر فاؤنڈیشن کے چیئرمین وفا عباس سے خصوصی گفتگو - امبر فاؤنڈیشن کے بارے میں

اترپردیش کی دارالحکومت لکھنؤ سے جونپور پہنچے امبر فاؤنڈیشن کے چیئرمین وفا عباس نے کہا کہ ہم اپنی تنظیم کے ذریعے سماج کے بچوں کے لیے مواقع فراہم کرا رہے ہیں۔ ان کا مقصد بلا تفریق مذہب و ملت لڑکیوں کو یو پی ایس سی کی مفت کوچنگ دے کر انہیں آئی اے ایس اور آئی پی ایس بنانا ہے۔

Exclusive Conversation With Wafa Abbas
امبر فاؤنڈیشن کے چیئرمین وفا عباس سے خصوصی گفتگو
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 22, 2023, 12:29 PM IST

Exclusive Talk With Wafa Abbas

جونپور: اترپردیش کی دارالحکومت لکھنؤ سے جونپور پہنچے امبر فاؤنڈیشن کے چیئرمین وفا عباس نے کہاکہ ہم اپنی تنظیم کے ذریعے سماج کے بچوں کے لیے مواقع فراہم کرا رہے ہیں۔ جس کے تحت ان کا مقصد بلا تفریق مذہب و ملت لڑکیوں کو مفت یو پی ایس سی کے کوچنگ دیکر انہیں آئی اے ایس، آئی پی ایس بنانا ہے۔ اسی مقصد کے تحت وفا عباس شیراز ہند جونپور کے دو اسکول محمد حسن پی جی کالج، شیعہ ڈگری پی جی کالج میں پہنچ کر، بچوں کو اس بابت معلومات فراہم کرائی۔ اس موقع پر ای ٹی وی بھارت نے وفا عباس سے خصوصی گفتگو کی ہے۔
وفا عباس نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آج جونپور اس مقصد کے تحت آنا ہوا ہے کیونکہ امبر فاؤنڈیشن کا ہم نے آئی اے ایس کوچنگ کے ساتھ ٹائف کیا ہوا ہے۔ جو بچیاں مالی اعتبار سے کمزور ہیں، ان بچیوں کو پڑھ کر اپنے خوابوں کو مکمل کرنے کا موقع ملے، جس کو لیکر جونپور میں بھی کافی بچیوں نے دلچسپی دکھاتے ہوئے فارم پر کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت تعلیم، صحت اور خواتین کو باختیار بنانے میں پوری طرح سے کامیاب ہے۔ فقط سماج میں بیداری کی کمی ہے اور انہیں بیدار کرنے کی ذمہ داری ان کی ہے، جو سماج میں تعلیم یافتہ ہیں اور اس حکومت میں تمام اسکیمیں آن لائن ہو گئی ہیں اور بھید بھاؤ پوری طرح سے ختم کردیا گیا ہے، بس آپ کو فارم پر کرنے کی جانکاری ہونی چاہیے۔

امبر فاؤنڈیشن کے چیئرمین وفا عباس نے ریاستی اور سینٹرل حکومت کی کامیابیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس حکومت میں امتیازی سلوک نہیں کیا جاتا۔ اس وقت محلوں میں مفت راشن تقسیم کیا جا رہا ہے، مگر کبھی ایسے دیکھنے کو نہیں ملا کہ قطار سے کسی کی داڑھی، برقع دیکھ کر ہٹا دیا گیا ہو، انہوں نے کہا کہ وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ حکومت جو اسکیمیں چلا رہی ہیں اس میں کوئی بھید بھاؤ نہیں ہے۔ فقط ان کے ذہنوں میں نفرت کو کچھ لوگوں کی طرف سے پالا جا رہا ہے، آج ضرورت ہے کہ لوگوں میں مثبت پہلو پیدا کیا جائے، وہیں سے مجھے امبر فاؤنڈیشن کو شروع کرنے کا موقع ملا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرا ذاتی رائے ہے کہ ہر ایکشن کا ری ایکشن ہوتا ہے، جبکہ ٹاپ لیڈر شپ کا کہنا ہے سب کا ساتھ سب کا وکاس سب کا وشواس۔ کیونکہ کوئی آپ کا برا نہیں چاہتا ہے، تعلیم میں آگے بڑھئے ملک کا ساتھ دیجئے اور ملک آپ کا ساتھ دیگا۔

یہ بھی پڑھیں:

انہوں نے نوجوانوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ بچوں کو موبائل سے دور رکھیں اور ساتھ ہی تمام مذاہب کے لوگوں سے تعلقات کو قائم رکھیں۔ مذہبی بندشوں کو توڑ کر مثبت سوچئے اور اسی کو فروغ دیں اور ساتھ ہی آپ جس میدان میں ہیں اس میں ایمانداری کے ساتھ کام کریں تاکہ ملک آگے بڑھے۔ غور طلب ہوکہ امبر فاؤنڈیشن کے چیئرمین وفا عباس نے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ سے متاثر ہوکر امبر فاؤنڈیشن کی بنیاد رکھی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.