ETV Bharat / state

UP Chief Minister Yogi یوپی میں دوا سازی کے بڑے سنٹر کی تمام خوبیاں موجود - دوا سازی کے متعلق یوگی آدتیہ کا بیان

وزیر اعلی یوگی نے کہا کہ دوا سازی کے سیکٹر میں جو امکانات دنیامیں ہندوستان کے اندر ہے وہیں امکانات ہندوستان کے اندر اترپردیش میں ہے۔ اس شعبے میں کام کررہے ماہرین ، ریسرچ فیلو،اسٹیک ہولڈرس اور طلبہ۔ طالبات کو اپنے روشن مستقبل کے لئے پر اعتماد ہو کر اس میں کام کرنا چاہئے۔

یوگی
یوگی
author img

By

Published : Feb 5, 2023, 3:56 PM IST

وارانسی:فارما سیکٹر سے جڑے ماہرین، اسٹیک ہولڈر، کاروباریوں کو اترپردیش میں سرمایہ کاری کے لئے مدعو کرتے ہوئے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ آنے والے وقت میں یہ صوبہ دوا سازی کا ایک بڑا سنٹر بن کر ابھرے گا۔ دو روزہ دورے پر وارانسی پہنچے یوگی نے ہفتہ کو یہاں بابت پور واقع ایک کالج احاطے میں منعقد سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں فارما سیکٹر کے لئے وافر انسانی قوت، بہتر روڈ کنکٹی وٹی، لینڈ بینک اور محفوظ ماحول دستیاب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ نو سالوں میں فارما سیکٹر میں بہت سے نئے کام ہوئے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ آج ہندوستان دنیا کے فارما بازار میں بڑے کردار میں نظر آرہا ہے۔

وزیر اعلی نے بتایا کہ فارمیسی سیکٹر میں کوالی کا دھیان رکھتے ہوئے وقت مقررہ کے اندر کام کریں گے تو ہندوستان کے ساتھ ساتھ دنیا کے مارکیٹ پر ہمارا قبضہ ہوسکتا ہے۔ یوپی میں بھی اس شعبے میں لامحدود امکانات ہیں۔ تقریبا 30کروڑ لوگ یوپی کی طبی خدمات پر منحصر ہیں۔ لکھنؤ اور پٹنہ کے درمیان دوا کے صرف دو بڑے بازار وارانسی اور گورکھپور میں ہے۔ پٹنہ تک دوائیوں کی سپلائی وارانسی اور کاٹھمنڈو تک دوا کی سپلائی گوکھپور سے ہوتی ہے۔ ایسے میں اس فیلڈ میں بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ریسرچ ورک کے ساتھ ہی نئے اداروں کی بھی تعمیر کرنی ہوگی۔ ہم نے عزم کرلیا تو دنیان کے اسٹیج پر ہندوستان کی قوت ضرور اپنا نشان چھوڑے گی۔ہم نے نئے ہندوستان کی نئی تصویر کو دیکھ ہے۔ہندوستان کو جی۔20کی قیادت ملنا معمولی حصولیابی نہیں ہے۔عالمی اسٹیج پرہندوستان کی حصولیابیوں کو دکھانے کا یہ ہمارے پاس سب س سنہرا موقع ہے۔
مزید پڑھیں:نوئیڈا کے راشن ڈیلرز پر یوگی کے حکم کا کوئی اثر نہیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.